قومی اسمبلی کی مدت چار سال،نئے صوبے ملک کیلئے خطرناک ، ہمایوں اختر

Spread the love

تحریک انصاف کے مر کزی رکن ہمایوں اختر خان نے نئے صوبے بنانے کی مخالفت کردی اور کہا ہے کہ نئے صوبے بناناملک کیلئے انتہائی خطرناک ہوسکتاہے ، نئے صوبوں کی بجائے ضلعی حکومت کوطاقت دینی چاہئے ۔اپنے ایک انٹر ویو کے دوران ہمایو ں اختر خان نے کہاکہ میرے والد نے پلاٹ بیچ کر ہمیں پڑھایا ، میرے اوپر نیب نے تین سال تحقیقات کیں لیکن ایک کیس بھی نہیں بنا سکا افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے ، بیورو کریسی کو موثر ہونا چاہئے ، حکومت کو براہ راست کسان کو سبسڈی دینی چاہئے ، سی پیک پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا گیم چینجر ہے ، اس وقت ملک کی جغرافیائی پوزیشن بہت اچھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 18ترمیم پر بحث ہونی چاہئے ، قومی اسمبلی کی مدت کم کرکے چار سال کردی جائے ۔

Leave a Reply