parliament

قومی اسمبلی، چائلڈ میرج ترمیمی بل پروفاقی وزراء آمنے سامنے، اپوزیشن بھی تقسیم

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن) قومی اسمبلی میں بچوں کی شادی کا امتناعی

(ترمیمی) بل 2019ء ، نشہ آور اشیاء پر قابو پانے کا (ترمیمی) بل 2019ء، انسانی

اعضاء و عضلات کی پیوند کاری کا (ترمیمی) بل 2019، جنوبی پنجاب، بہاولپور

اور ہزارہ صوبے کے قیام کے حوالے سے دستور(ترمیمی) بل 2019 و دیگر بل

ایوان میں پیش کر دیئے گئے، ڈپٹی سپیکر نے بلوں کو مزید غور کیلئے متعلقہ

قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیا، شادی کیلئے عمر کی کم ازکم حد 18سال مقرر کرنے

کے حوالے سے ڈاکٹر رمیش کمار کی جانب سے پیش کئے گئے بل میں حکومت،

مسلم لیگ (ن) و دیگر جماعتوں میں تقسیم نظر آئی، علی محمد خان اور نور الحق

قادری نے بل کی مخالفت کی اور مسترد کرنے کی رائے دی جبکہ شیریں مزاری

نے بل پیش کرنے کیلئے تحریک کی حمایت کی، پی پی نے بل کی حمایت جبکہ

جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام نے مخالفت کی۔ منگل کو قومی اسمبلی کا

اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا۔

Leave a Reply