قندوز، اجتماعِ نماز جمعہ پر داعش کا خودکش حملہ، سیکڑوں شہید و زخمی

قندوز، اجتماعِ نماز جمعہ پر داعش کا خودکش حملہ، سیکڑوں شہید و زخمی

Spread the love

کابل، اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) قندوز اجتماع نماز جمعہ

افغانستان کے شہر قندوز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے

کے نتیجے میں 100 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا رپورٹس

کے مطابق دھماکا قندوز کے علاقے سعید آباد کی مسجد میں ہوا اورخود کش

دھماکے کے وقت عوام کی بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی۔

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے محکمہ اطلاعا ت و ثقافت کے

سربراہ مطیع اللہ روحانی نے دھماکے کے خود کش ہونے اور درجنوں نمازیوں

کے جاں بحق وزخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ہسپتال ذرائع نے بھی کم از کم

100 افراد کے شہید ہونے کی اطلاع دی۔

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

قندوز کے سینٹرل ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا

ان کے پاس 35 لاشیں اور 50 زخمی لائے گئے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹرز ود آؤٹ

بارڈر کے زیر انتظام چلنے والے ایک ہسپتال میں 15 لاشیں لائی گئیں، دھماکے

کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کر لی ہے۔

=-،-= طالبان کا امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ

یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد داعش مسلسل

دھماکے کررہی ہے۔ عینی شاہدین کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کےمطابق

دھماکہ کے بعد شدید افراتفری ،چیخ و پکار پھیل گئی اور ہر طرف خون ہی خون

نظر آ یا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی افغان فورس کے مسلح اہلکاروں نے پہنچ کر

امدادی کاروائیاں شروع کیں اور جاں بحق و زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں

پہنچایا۔

=-،-= پاکستان کی قندوز میں خود کش حملے کی مذمت

پاکستان نے افغان صوبہ قندوز کی مسجد پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

کرتے ہوئے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم

افتخار نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے

ہیں، حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگوہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور کرتا

رہے گا۔

قندوز اجتماع نماز جمعہ ، قندوز اجتماع نماز جمعہ ، قندوز اجتماع نماز جمعہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply