قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ اور دوست حمزہ کی نماز جنازہ ادا،لالہ موسیٰ میں سپردخاک

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ

کائرہ اور دوست حمزہ بٹ کی نماز جنازہ لنک سکول گراؤنڈ لالہ موسی میں

اداکرنے کے بعد نوگزہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سابق

صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو ،گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیر ریلویز شیخ

رشید، یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،راجہ پرویز اشرف ،

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی ،وفاقی وزیر غلام سرور خان، عثمان ڈار

اور وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری ،لطیف کھوسہ،اعتزاز احسن،ولایت اللہ

اویس،پیر افضل قادری،فواد چوہدری ،خورشید شاہ،یوسف بیگ مرزا، آر پی او

گوجرانوالہ طارق عباس قریشی ‘ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد ‘سید علی محسن

کاظمی ڈی پی او گجراتسمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اہم شخصیات

کی شرکت کے پیش نظر پولیس کی طرف سے نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی

کے سخت انتظامات کیے گئیتھے ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply