میری کارکردگی آن ریکارڈ، حکومتی ترجمان کا بیان افسوسناک، قلندر خان لودھی

میری کارکردگی آن ریکارڈ، حکومتی ترجمان کا بیان افسوسناک، قلندر خان لودھی

Spread the love

ایبٹ آباد (جتن رپورٹر، سردار یاسر احمد) قلندر خان لودھی

Journalist Sardar Yaser Ahmad

سابق صوبائی مشیر محکمہ مال خیبر پختونخوا قلندر خان لودھی نے ترجمان خیبر

پختونخوا کے بیان کہ خراب کارکردگی کی بنا پر عہدہ واپس لیا گیا کے ردعمل

میں کہا ہے کہ ان کا کسی سے کوئی اختلاف نہیں، پارٹی ڈسپلن اور پارٹی قیادت

کی طرف سے عائد پابندیوں کی پاسداری اور دی گئی ذمہ داریاں پوری کروں گا،

بحثیت مشیر کابینہ سے برطرفی سمجھ سے بالاتر ہے-

=-= پڑھیں، محکمہ ایکسائز نارکوٹکس فورس ایبٹ آباد اور منشیات سمگلرز

ترجمان صوبائی حکومت سرکاری ریکارڈ جو کہ محکمہ مال سے متعلق ہے دیکھ

لیں کہ 161 فیصد محکمہ نے ریونیو کا ہدف پورا کیا ہے جس کی بنا پر وزیراعلیٰ

خیبر پختونخوا نے ان کی سفارش پر محکمہ مال کے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو

سمیت اہلکاروں کو تین ماہ کی بنیادی تنخواہ کا اعزازیہ جون 2021ء میں دیا، ان

خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں

نے کہا کہ حکومتی ترجمان کے بیانیہ سے بڑا افسوس ہوا ہے کہ بہتر کارکردگی

نہ دکھانے پر صوبائی کابینہ سے ان کی ذمہ داریاں واپس لی گئیں جو حقیقت کے

بالکل برعکس ہے، وزیراعلیٰ محمود خان پر مکمل اعتماد ہے، گورنر شاہ فرمان

سے کوئی اختلاف ہے اور نہ ہی پارٹی کے کسی مرکزی و صوبائی عہدیدار سے-

=-= یہ بھی پڑھیں، جینٹری تعاون نہیں بحث کرتی ہے، ای ایس آئی نسیم خان

عید الضحیٰ سے قبل وزیراعلی محمود خان سے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی،

صوبائی وزیر اکبر ایوب خان، ممبر صوبائی اسمبلی نذیر عباسی، رکن قومی

اسمبلی علی خان جدون اور یوسف ایوب بھی موجود تھے جس میں ہزارہ ڈویژن

کے مسائل بالخصوص ایبٹ آباد میں مون سون بارش کی تباہی کے حوالے سے

بات چیت ہوئی تھی، گزشتہ دو عشروں سے حلقہ پی کے 38 کے عوام کی بھرپور

خدمت کی ہے اور انہوں نے مجھے مسلسل چوتھی مرتبہ کامیابی دلائی، محکمہ

مال میں بطور وزیر و مشیر اصلاحات کا عمل شروع کیا اور ریکارڈ کو صوبہ

بھر میں کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل جاری ہے، اسی طرح ملک بھر میں پٹواریوں

کو ایٹا ٹیسٹ کے زریعے اعلی تعلیم یافتہ جس میں ایم اے، ایم فل امیدوار شامل

تھے بھرتی ہوئے اور پہلی مرتبہ خواتین کو بھی 10 فیصد کوٹہ پر بھرتی کیا جن

کو تعیناتی کے آرڈر عید سے قبل وزیراعلیٰ کے زریعے دلوانے تھے جو وزیر

اعلیٰ کی مصروفیت کے باعث ممکن نہ ہو سکے-

=-= محکمہ خوارک و مال میں کارکردگی کی حکومت معترف

رکن صوبائی اسمبلی سابق مشیر محکمہ مال نے مزید کہا ریونیو کا ہدف 4 ارب

42 کروڑ مقرر تھا جو محکمہ میں اصلاحات کی وجہ سے 7 ارب 20 کروڑ تک

پہنچایا جس کی بنا پر صوبائی حکومت کی کارکردگی رپورٹ میں سراہا گیا، میری

جانب سے بھیجی گئی سمری پر وزیراعلیٰ نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سمیت

تمام اہلکاروں کو تین بنیادی تنخواہیں بطور ایوارڈ منظوری دی، جو ماہ جون میں

محکمہ مال کے افسران و دیگر اہلکاروں کو مل چکیں، بحثیت صوبائی وزیر

خوراک بھی محکمہ میں اصلاحات کا عمل کر کے جو محکمہ خوراک کے 8 ارب

موجود تھے ان کو بڑھا کر 22 ارب تک پہنچایا، محکمہ خوراک میں پروکیورمنٹ

کے زریعے بچت کی گئی اور خود جا کر حکومت پنجاب سے گندم کی خریداری

کی، صوبائی حکومت کو اربوں مالیت کی بچت دلوائی اور بینک آف خیبر میں جو

محکمہ خوراک کے 20 کروڑ مختص تھے اس کو بڑھا کر 40 کروڑ کیا-

=-= یہ بھی پڑھیں، کے پی کے سرکاری محکموں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری

الحاج قلندر خان لودھی نے مزید کہا کہ ان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور

گزشتہ دو دہائیوں سے عوام کا اعتماد حاصل ہے، بحثیت وزیر و مشیر میں بہتر

کارکردگی میں موجودہ وزیراعلی محمود خان اور سابق وزیراعلی پرویز خٹک کا

بھرپور تعاون رہا ہے، حلقہ کے عوام کی بہترین خدمت کی ہے، مگر حکومتی

ترجمان کے بیانیہ پر سخت صدمہ ہوا ہے کہ میری کارکردگی کو خراب کہتے

ہیں، کاش حکومتی ترجمان بیان سے قبل ریکارڈ دیکھ لیتے تو انہیں بہتر طور پر

معلوم ہو جاتا، انہوں نے کہا انکا کسی سے کوئی اختلاف نہیں پارٹی کا ادنیٰ کارکن

ہوں اور 8 سال کابینہ میں رہ کے صوبہ کے عوام کی خدمت کی ہے اور اب بھی

پارٹی قائدین کے فیصلوں کا پابند ہوں-

=-= پارٹی قیادت سے اختلاف نہ ممبران سے کوئی رنجش، ڈسپلن سر آنکھوں پر

حکومت کیخلاف کسی گروپ کا حصہ نہیں ہوں، پارٹی کی جانب سے جو ذمہ

داریاں دی گئیں ہیں، جن میں کینٹ بورڈ انتخابات کے حوالے سے ٹکٹوں کی تقسیم

کی ذمہ داری بھی شامل ہے، اسے بھی جلد احسن انداز میں سرانجام دونگا، آئندہ

چند روز میں پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں ٹکٹوں کی منصفانہ اور

شفاف تقسیم کی جائے گی-

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران، وزیراعلی محمود خان اور گورنر شاہ فرمان

نے ہمیشہ ان کا عزت واحترام کیا اور حوصلہ افزائی کی اس کے لئے انکا مشکور

ہوں اور اگر پارٹی قائدین نے کوئی بھی مزید ذمہ داری سونپی تو احسن طور پر

نبھاؤں گا۔ یاد رہے چند روز قبل رکن خیبر پختو نخوا اسمبلی اور صوبائی مشیر

محکمہ مال قلندر خان لودھی کو صوبائی کابینہ سے بحثیت مشیر برطرف کر دیا

گیا تھا جس پر قلندر خان لودھی نے تو خاموشی اخیتار کی اور پارٹی کی طرف

سے سونپی گئی دیگر ذمہ دارویوں کی انجام دہی کی جانب متوجہ ہو گئے لیکن

حکومتی ترجمان کی جانب سے صوبائی کابینہ سے نکالے جانے کی وجہ خراب

کار کردگی قرار دینے پر وضاحت کیلئے میڈیا کے سامنے آنا پڑا-

قلندر خان لودھی ، قلندر خان لودھی ، قلندر خان لودھی ، قلندر خان لودھی

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

Leave a Reply