قلندرزسنسنی خیز مقابلے

قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد کو شکست دے دی

Spread the love

قلندرزسنسنی خیز مقابلے

ابوظبی (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوبارہ آغاز پر افتتاحی

میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے

دی۔ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز کولن منرو اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے اوور میں

جیمز فالکنر نے منرو کو چلتا کردیا۔نوجوان روہیل نذیر صرف 8 رنز بنانے کے بعد فالکنر کا دوسرا

شکار بن گئے جبکہ کپتان شاداب خان بھی جلد ہی آوٹ ہو گئے۔اس موقع پر یونائیٹڈ کی تمام تر امیدیں

عثمان خواجہ سے وابستہ تھیں لیکن وہ بھی صرف 18 رنز بنانے کے بعد حارث کو وکٹ دے بیٹھے۔

افتخار احمد اور حسین طلعت نے مل کر اسکور کو 72 تک پہنچایا ہی تھا کہ احمد دانیال نے 12 رنز

بنانے والے افتخار کی وکٹ حاصل کر لی جس کے بعد حسین طلعت بھی چلتے بنے۔آصف علی ایک

مرتبہ پھر امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام رہے اور صرف 7 رنز بنا کر احمد دانیال کی دوسری وکٹ

بن گئے۔حسن علی نے کچھ ہاتھ دکھائے لیکن 14 رنز بنانے کے بعد وہ بھی حارث کی وکٹ بن گئے۔

فہیم اشرف اور محمد وسیم نے اختتامی اوورز میں چند بڑے شاٹس لگا کر اپنی ٹیم کو معقول مجموعے

تک رسائی دلائی اور اننگز کی سب سے بڑی 30رنز کی شراکت قائم کی، فہیم 27 رنز بنانے کے بعد

آؤٹ ہونے والے نویں کھلاڑی تھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر

143 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے جیمز فالکنر 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر ثابت

ہوئے جبکہ احمد دانیال اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔راشد خان نے بہترین باؤلنگ کا

مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز کے کوٹے میں صرف 9 رنز دیے اور حسین طلعت کی وکٹ حاصل

کی۔ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کو اوپنرز نے 21 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس مرحلے پر فخر

زمان 15 گیندوں پر 9 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کو وکٹ دے بیٹھے۔اسکور 44 تک پہنچا ہی تھا

کہ شاداب خان نے محمد فیضان کی وکٹ حاصل کر کے اپنی ٹیم کو دوسری کامیابی سے ہمکنار کرا

دیا۔اس موقع پر کپتان سہیل اختر کا ساتھ دینے تجربہ کار محمد حفیظ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے

تیسری وکٹ کے لیے 38 رنز جوڑ کر اسکور کو 82 تک پہنچا دیا۔اس مرحلے پر فواد احمد کی گیند

پر سہیل اختر کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل امپائر نے مسترد کردی لیکن یونائیٹڈ کے کپتان

شاداب خان نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا اور سہیل اختر کی 40 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔حسن

علی نے 15ویں اوور میں نپی تلی باؤلنگ کی جس کے نتیجے میں دباؤ بڑھنے کی وجہ سے حفیظ

اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 29رنز بنائے۔ٹم ڈیوڈ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی کوشش کی

لیکن دوسرے اینڈ سے بین ڈنک بڑے شاٹس کھیلنے میں ناکام رہے اور 18 گیندوں پر 17 رنز بنا کر

پویلین لوٹ گئے۔آخری اوور میں قلندرز کو فتح کے لیے 16 رنز درکار تھے لیکن راشد خان کی

جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے آخری گیند پر فتح اپنے نام کر لی۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ

کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی فائنل الیون میں چار کے بجائے تین غیرملکی کھلاڑیوں کو

موقع فراہم کیا ہے جن میں عثمان خواجہ، کولن منرو اور فواد احمد شامل تھے۔

قلندرزسنسنی خیز مقابلے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply