قلعہ عبداللہ میں دھماکہ

بلوچستان، قلعہ عبداللہ میں دھماکہ، پولیس اہلکار شہید، 4 افراد زخمی

Spread the love

قلعہ عبداللہ میں دھماکہ

کوئٹہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں پولیس

وین کے قریب دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 افراد زخمی ہو گئے،

زخمیوں میں بھی ایک اہلکار شامل ہے۔سکیورٹی حکام کے مطابق پولیس کی گاڑی

معمول کے گشت پر بازار سے گزری تو پاس کھڑی موٹر سائیکل زوردار

دھماکے سے پھٹ گئی۔ نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل حکمت اللہ شہید جبکہ

ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے پولیس کی گاڑی

مکمل تباہ ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری نے موقع پر پہنچ

کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونےوالوں کو مقامی

ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تحقیقاتی ادارے شواہد اکھٹے کر کے مزید تفتیش کر رہے

ہیں۔سکیورٹی حکام کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر بازار سے

گزری تو پاس کھڑی موٹر سائیکل زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔ نتیجے میں

ایک پولیس کانسٹیبل حکمت اللہ شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد

زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے پولیس کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی

قلعہ عبداللہ میں دھماکہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply