0

قطر ایک لاکھ پاکستانیوں کونوکریاں دینے، چاول خریدنے، 2نئے گیس پاور پلانٹ لگانے اور پی آئی اے کی بحالی میں معاونت پرتیار

Spread the love

وزیراعظم عمران خان کا کامیاب دورہ قطر مکمل ہوگیا ، قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کی وزیر اعظم عمران خان کی درخواست منظور کرلی جبکہ عمران خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے قطر کو پاکستان میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی ۔ وزیراعظم کے دورہ قطر کے حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے امیر قطر اوران کے والد سے ون آن ون ملاقاتیں کیں جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دورے میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے، عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ظہرانہ بھی دیا گیا۔ قطر نے پاکستانی چاول کی امپورٹ پر پابندی بھی ختم کردی، جبکہ قطری قیادت کی جانب سے بتایا گیا قطر پاکستان میں 2 نئے گیس پاور پلانٹس لگائے گا اور پی آئی اے کی بحالی میں معاونت کرےگا۔ وزیراعظم عمران خان نے 2022ءمیں قطر میں ہونےوالے فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنے کی بھی درخواست کی اور امیرقطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے کےساتھ ، زراعت، پٹرولیم، تعلیم، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

Leave a Reply