قطری فٹ بال ٹیم کی شرٹ پہننے پربرطانوی سیاح گرفتار

Spread the love

متحدہ عرب امارات کی پولیس نے برطانوی شہری کو قطری فٹ بال ٹیم کی شرٹ پہننے پر گرفتار کرلیا۔ 26سالہ علی عیسی احمد نے یو اے ای میں منعقد فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ عراق اور قطر کے مابین کھیلے گئے فٹ بال میچ میں انہوں نے بطور شائق قطری ٹیم کی شرٹ پہنی تھی۔ اس حوالے سے بتایا گیا علی عیسی نے انجانے میں قطری ٹیم کی شرٹ پہنی کیونکہ یو اے ای میں قطر کی حمایت قابل جرم ہے۔

واضح رہے متحدہ عرب امارات سمیت دیگر مشرق وسطی مملک نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ علی عیسی احمد کو بھاری جرمانہ اور محدود دورانیے کی جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے یو اے ای سفارتخانے نے موقف اختیار کیا کہ معاملے کی تحقیقات اور وزارت خارجہ کی جانب سے بھرپور مدد فراہم کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر سیاحوں کے لیے انتباہ موجود ہے جس میں خبردار کیا گیا کہ یو اے ای حکام نے 7 جون 2017 کو اعلان کیا جس میں قطر کے ساتھ کسی بھی سطح (بشمول سوشل میڈیا) پر حمایت یا ہمدردی ظاہر کرنا قابل گرفت جرم ہے۔

Leave a Reply