0

قطرمیں افغان طالبان امریکہ مذاکرات شروع،المے نے اہم موڑ قرار دےدیا

Spread the love

دوحہ(جے ٹی این آن لائن) قطر کے دارالحکومت میں افغان طالبان اور امریکہ کے مابین افغان امن عمل کے ساسلہ میں 6 روز مذاکرات کا دوسرا اور اہم دور شروع ہو گیا.

افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زادنے کہا ہے طالبان کیساتھ امن مذاکر ات میں اب سنجیدہ کام شروع ہو رہا ہے ،یہ ایک اہم گھڑی ہوسکتی ہے۔

ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انکا مزید کہنا تھا اب مستند طالبان وفد کیساتھ ملا قا ت کیلئے دوحہ میں پہنچے ہیں، مذاکرات کی میزبانی کیلئے قطر اور پاکستان کی جانب سے سفری معاونت پرقابل تعریف ہیں

ادھر طالبان ترجمان اکبر آغا نے تنظیم کے بانی اراکین میں سے ایک ملا عبدالغنی برادر امریکہ کیساتھ مذاکرا ت کیلئے قطر پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے وہ زلمے خلیل زاد کیساتھ گزشتہ ماہ طے پائے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں

دیگر طالبان رہنمائوں کی بھی جلد قطر پہنچنے کی امید ہے۔ طالبان رہنما اکبر آغا نے بتایا امید ہے ممکنہ امن معاہدے کے طے پانے کے امکانات میں اضافہ ہوگا۔

ملا عبد الغنی برادر آٹھ سال تک پاکستانی تحویل میں رہے اورگزشتہ برس انہیں رہا کیا گیا تھا، وہ اب قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ہیں، مگر کچھ دن پہلے تک وہ پاکستان میں ہی رہے ہیں۔

Leave a Reply