قطبی تودے سعودی عرب

قطبی تودے کی سعودی عرب کی سمت حرکت، بدھ سے برف باری کا امکان

Spread the love

قطبی تودے سعودی عرب

ریاض(جے ٹی این آن لائن نیوز) بدھ کے روز سے مملکت کے شمال مغربی

علاقوں اور شمالی سرحدی صوبے میں برف باری متوقع ہے۔میڈیارپورٹس کے

مطابق اس امر کی پیش گوئی سعودی ماہر موسمیات حسن کرانی نے ایک ٹویٹ

میں کی۔ انھوں نے واضح کیا کہ ایسی ہی صورت حال مصر میں بھی دیکھی جائے

گی۔ اس کی وجہ شدید نوعیت کے قطبی تودے کی جنوب کی سمت حرکت ہے۔

ماہر موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا کہ متوقع برفانی لہر کے دوران جاڑوں

کے کپڑے استعمال کریں۔ سعودی محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے

دوران الباحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے

ساتھ بارش اور تیز ہوائوں کی پیش گوئی بھی کی ۔ علاوہ ازیں جازان اور عسیر

میں بھی اسی نوعیت کی صورت حال ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ

کے مطابق بحر احمر پر ہوا کا رخ شمال مغرب سے شمال کی جانب ہو گا۔ ہوا کی

رفتار 15 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ جب کہ موجوں کی اونچائی دو میٹر تک ہو

گی۔ خلیج عربی میں ہوا کی رفتار 15 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ اور موجوں کی

اونچائی دو میٹر تک رہے گی۔ علاوہ ازیں ابہا شہر اور المجاردہ، النماص، بارق،

بلقرن، تنومہ، خمیس مشیط اور اور محایل کے اضلاع میں ویژن میں کمی واقع ہو

سکتی ہے۔

قطبی تودے سعودی عرب

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply