sania mirza 119

قصہ ” جورو کا غلام “، بھابی ثانیہ مرزا، مچل اسٹارک اور شعیب ملک

حیدرآباد (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) قصہ جورو کا غلام

بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ

ثانیہ مرزا نے مچل اسٹارک سے متعلق اپنے ” جورو کا غلام” والے ٹویٹ کی

وضاحت کر دی۔

—————————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : ثانیہ مرزا، شعیب ملک اور اذہان مرزا ملک کی سب سے خوبصورت تصویر وائرل
—————————————————————————–

پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھارتی کرکٹرز

کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے، ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ جب بھی ہمارے شوہر

پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہیں، تو اس کی وجہ ہمیں قرار دیا جاتا ہے۔

انہوں نے رواں برس مارچ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک سے متعلق

ٹویٹ کی تھی کہ اگر کوئی ایشیائی کرکٹر اپنی اہلیہ کو سپورٹ کرنے کیلئے اس

طرح کرتا تو اسے جورو کا غلام قرار دے دیا جاتا۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

فاسٹ بولر مچل اسٹارک اپنی اہلیہ آسٹریلوی خاتون کرکٹر ایلیسا ہیلی کو ویمنز ٹی

ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں سپورٹ کرنے کیلئے ایک روزہ میچ سے دستبردار

ہوئے تھے، جس پر ثانیہ مرزا نے وہ ٹویٹ کیا تھا۔

ثانیہ مرزا نے گفتگو کے دوران شکوہ کیا کہ جب ان کے شوہر فیلڈ میں اچھا پرفام

کریں، تو یہ ان کی صلاحیتیں کہی جاتی ہیں، لیکن جب وہ پرفارم نہ کرسکیں تو

ذمہ دار ہمیں ٹھہرا دیا جاتا ہے۔

قصہ جورو کا غلام

Leave a Reply