قصور، مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی بچی سمیت جاں بحق

Spread the love

قصور(جے ٹی این آن لائن) صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے،جا ں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے نورپورڈوگراں میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 3 سال کی بچی جان کی بازی ہار گئی۔

افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں نکال لیں۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مرنے والوں میں میاں بیوی اور ان کی تین سالہ بچی شامل ہے۔

Leave a Reply