imf-logo

آئی ایم ایف کا قرضہ پروگرام بحال، تیسری قسط پر معاملات طے پاگئے

Spread the love

قرضہ پروگرام بحال

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) اور پاکستان میں

توسیعی فنڈ کی تیسری قسط پر معاملات طے پاگئے ہیں ،جس کے بعد آئی ایم ایف

نے پاکستان کا قرضہ پروگرام بحال کردیا ہے۔آئی ایم ایف کی طرف سے جاری

اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب ڈالر کی تیسری قسط کے 50

کروڑ ڈالر دے گا۔50 کروڑ ڈالر آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد

جاری کئے جائینگے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے مابین

توسیع شدہ فنڈ سہولت کے تحت زیر التوا جائزہ پر سٹاف کی سطح پر اتفاق رائے

طے پا گیا ہے،پیکج میں معیشت کی معاونت،قرضہ استحکام کو یقینی بنانے اور

ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو آگے بڑھانے کے درمیان مناسب توازن شامل ہے۔

اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس وباءکی بدولت ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے

منظوری کا عمل زیر التواءپڑ گیا تھا۔جائزہ کے عمل کی تکمیل سے 500ملین ڈالر

کے قریب قسط کا اجراءکیا جائے گا۔کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی

طرف سے ای ایف ایف سپورٹ پروگرام کے تحت پیش رفت میں عارضی طور پر

تعطل آیا تاہم حکام کی پالیسیوں اور کورونا وباءسے متعلق سماجی اخراجات کی

توقع سے بڑھ کر اجازت کی وجہ سے معیشت کو معاونت میسر آئی اور انسانی

زندگیوں اور امور خانہ داری کی بچت ہوئی۔پاکستانی حکام معیشت کی مضبوطی

،ایڈوانس پائیدار پیداوار اور ای ایف ایف کے درمیانی مدت کے مقاصد کے حصول

کیلئے پالیسی اقدامات اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر بدستور پرعزم ہیں۔ارنسٹو

رامیرز ریکو کی قیادت میں آئی ایم ایف کی ٹیم کے پاکستانی حکام کے ساتھ

ورچوئل مذاکرات مکمل ہوگئے اور تقریباً چھ ارب ڈالر کی رقم کیلئے آئی ایم ایف

کے 39ماہ کے توسع شدہ فنڈ سہولت پروگرام کے تحت حکام کے اصلاحاتی

پروگرام کے پانچ جائزوں میں سے دوسرے پر سٹاف سطح پر اتفاق رائے طے

پاگیا ہے۔اس معاہدے کی آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری درکار

ہوگی۔

آئی ایم ایف پروگرام

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply