Karakoram International University

قراقرم یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کی رجسٹریشن فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

گلگت بلتستان (جے ٹی آئی آن لائن ایجوکیشن نیوز) قراقرم یونیورسٹی رجسٹریشن فیس

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر نے کہا

ہے کہ قراقرم یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹ ،

ایسوسی ایٹ ڈگری ان سائنس و ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس کیلئے رجسٹریشن

فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ یونیورسٹی نے روایتی بی

اے، بی ایس سی اور بی کام کو عالمی سطح پر لانے کیلیے متعلقہ پروگرامز کا نام

تبدیل کرکے ایسوسی ایٹ ڈگری میں تبدیل کیا ہے۔

=—= نارمل رجسٹریشن فیس 3000 روپے جمع کرانے کا کل آخری روز

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزکے مطابق 20 نومبر2020ء تک نارمل فیس 3000 روپے

جبکہ 30 نومبر 2020ء تک ڈبل فیس 6000 روپے کیساتھ رجسٹریشن کروا سکتے

ہیں۔ مقرر تاریخ گزر جانے کے بعد کوئی رجسٹریشن قابل قبول نہیں ہوگی۔ لہذا

خواہشمند امیدوار مقررہ تاریخ گزرجانے سے قبل اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔

دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کے سیلیبس، امتحانی طریقہ کار، رولز میں

کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں رجسٹریشن کے

خواہشمند امیدوار رجسٹریشن فیس بنک چالان، بنک ڈرافٹ یا پھر قراقرم کواپرئیٹو

بینک گلگت، سکردو، دیامر، غذر، ہنزہ، نگر استور ، شگر گانچھے اور کھرمنگ

کے برانچزمیں براہ راست ڈیپازٹ جمع کرواسکتے ہیں۔

=—= قراقرم یونیورسٹی کے ادارہ کی بہتری کیلئے اقدامات پر اظہار اطمینان

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ نے ہائیر

ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیئرمین کی سربراہی میں منعقدہ ملک بھر کے

وائس چانسلرز کے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔ پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق

اجلاس میں قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر اساتذہ، طلبہ و دیگر عملے کی

حفاظت کیلئے روڈ میپ تیار کرنے سمیت ان پر عملدرآمد کیلئے اقدامات اور اب

تک کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جسے چیئرمین ایچ ای سی

سمیت دیگر جامعات کے وائس چانسلرز نے بے حد سراہا۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قراقرم یونیورسٹی رجسٹریشن فیس

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply