Karakoram-International-University

قراقرم یونیورسٹی میں ایڈمیشن انٹری ٹیسٹ آج، آزاد کشمیر میں انٹرمیڈیٹ ایگزم ملتوی

Spread the love

گلگت، مظفر آباد (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) قراقرم یونیورسٹی ایڈمیشن

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایم ایس اور ایم فل کے مختلف پروگرامز میں

داخلے کے خواہشمند طلبہ کا این ٹی ایس طرز کا انٹری ٹیسٹ آج ہو گا۔ جبکہ آزاد

جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے ملک بھر میں کورونا

کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے 12جون 2021 سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ

کے امتحانات 3 جولائی تک ملتوی کر دیئے ہیں-

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میر تعظیم

اخترنے کہا ہے کہ انٹری ٹیسٹ آج 25 اپریل 2021ء بروز اتوار 12 بجے مین

کیمپس میں لیا جائیگا، لہذا داخلوں کے لیے درخواستیں دینے والے طلبہ اپنی

شرکت یقینی بنائیں۔ انٹری ٹیسٹ میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو

یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور ٹیسٹ کے لیے آنیوالے امیدواروں کیلئے

ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیاہے، لہذا ٹیسٹ کیلئے آنیوالے طلبہ ماسک کا

استعمال یقینی بنائیں۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق روڑ بلاک ہونے کی وجہ

سے قراقرم یونیورسٹی نے بلتستان ریجن کے امیدواروں کیلئے یونیورسٹی آف

بلتستان میں سنٹر قائم کیا ہے، اسلئے بلتستان ریجن کے امیدوار مقررہ وقت میں

یونیورسٹی آف بلتستان میں ٹیسٹ کیلئے حاضری یقینی بنائیں۔

=–= آزاد وادی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 جولائی سے شروع ہونگے

آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے کنٹرولر امتحانات

کالجز عتیق الرحمان چوہدری کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے

مطابق تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام 2021ء کے سالانہ امتحانات برائے

انٹرمیڈیٹ کو 12 جون 2021ء سے شروع ہونا تھے ملک بھر میں کوڈ-19 کے

بڑھتے ہوئے کیسز کی بناء پر این سی او سی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں

اور پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کے نوٹیفکیشن 21 اپریل کی روشنی میں

امتحان 3 جولائی بروز ہفتہ سے شروع ہونگے۔

قراقرم یونیورسٹی ایڈمیشن

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply