Karakoram-International-University

قراقرم یونیورسٹی میں ایف ایم 89.4 جی بی نیٹ ورک سٹیشن قائم کرنے پر اتفاق

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) قراقرم یونیورسٹی ایف ایم

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے سنو

ایف ایم 89.4 گلگت بلتستان نیٹ ورک کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹور یٹ آف پبلک ریلیشنز

کے مطابق دورے پر ایف ایم کے حوالے سے وائس چانسلر کو آگاہ کیا گیا۔ دورے

کے دوران وائس چانسلر اور ایف ایم 89.4 گلگت بلتستان نیٹ ورک کے ایم ڈی

کے مابین قراقرم یونیورسٹی شعبہ میڈیا کو ٹیچنگ و پریکٹیکل میں سہولت فراہم

کرنے اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے اندر مزید صلاحیتیں پیدا کرنے میں

ایف ایم 89.4 اور قراقرم یونیورسٹی کا باہمی اشتراک پر تفصیلی بات ہوئی۔

=-= یہ بھی پڑھیں: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبہ کی کیرئیر کونسلنگ

دورے میں دونوں اداروں کے مابین قراقرم یونیورسٹی میں ایف ایم 89.4 جی بی

نیٹ ورک کا سٹیشن قائم کرنے کا بھی اتفاق کیا گیا۔ وائس چانسلر نے ایف ایم کے

منیجنگ ڈائریکٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

کے طلباء اور طالبات کے لیے عملی تربیت فراہم کرنا اہم ضرورت ہے۔ اس ضمن

میں یونیورسٹی نے اپنے مختلف پارٹنرز کیساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ وائس

چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی میں اپنا ہی ایف ایم اسٹیشن قائم کرنے کے حوالے

سے مختلف اداروں سے بھی بات چل رہی ہے۔ تب تک ایف ایم 89.4 کے سیٹ اپ

کو قراقرم یونیورسٹی میں چلائیں گے۔ جس سے قراقرم یونیورسٹی کے طلباء اور

طالبات کو عملی تربیت حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس حوالے سے بہت

جلد موبائل ایف ایم ریڈیو کو یونیورسٹی کی کسی موزوں جگہ میں قائم کیا جائیگا۔

= قارئین =-:کاوش پسند آئی ہو گی، فالو کریں، اپ ڈیٹ رہیں
———————————————————————-

وائس چانسلر نے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی نے اپنے طلباء اور طالبات کو عملی

تربیت دینے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے تحت ویب ٹی وی چینل

کا بھی آغاز کیا ہے۔ جس میں یونیورسٹی کے تعلیم وتحقیقی اور دیگر پروگرامات

کی اشاعت کی جاتی ہے۔ جس سے طلبہ کو عملی تربیت سمیت یونیورسٹی کے

امور سے بھی آگاہی ملتی ہے۔

=–= وی سی قراقرم یونیورسٹی، ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی وفد میں ملاقات

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے

ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک

ریلیشنز کے مطابق ملاقات میں قراقرم یونیورسٹی اور آفاق کے درمیان گلگت

بلتستان میں ٹیچر ایجوکیشن، یوتھ انگیزمنٹ اور تعلیم وتحقیق کو آگے بڑھانے کے

مختلف ممکنات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ضمن میں یہ طے پایا کہ یوتھ کیمپز کے

ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے اور اساتذہ کی استعداد

کار بڑھانے کے لیے تربیتی ورکشاپس سے متعلق حکمت عملی تیار کی جائیگی۔

اس حوالے سے 25 فروری کو مین کیمپس میں فیکلٹی آف ایجوکیشن سمیت تمام

ڈینز کے ہمراہ آفاق اور یونیورسٹی کی اہم اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

قراقرم یونیورسٹی ایف ایم

Leave a Reply