Karakoram-International-University

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جدید ترین کمرشل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام

Spread the love

گلگت(جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی لیبارٹری

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے

شعبہ سول انجینئرنگ میں سول انجینئرنگ اور تعمیرات سے متعلق قائم کردہ

کمرشل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کردیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے

مطابق گلگت بلتستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے حامل جدید کمرشل ٹیسٹنگ

لیبارٹری میں تعمیراتی مٹیریل کی ٹیسٹنگ چاہیے وہ کنکریٹ کپ کی کمپرنسیو

مضبوطی، کنکریٹ سلینڈرکمپرنسیو مضبوطی، بلاک کی کمپرنسیو مضبوطی ،

کنکریٹ مکس ڈیزائن، ٹف ٹال کی کمپرنسیو مضبوطی، سیمنٹ ابتدائی اور آخری

ٹائم سیٹنگ، سریا سمیت دیگر تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونیوالی چیزوں کی

معیار کی ٹیسٹنگ کی جائیگی۔

==-== یہ بھی پڑھیں : یونیورسٹی میں ایف ایم سٹیشن قائم کرنے پر اتفاق

اس موقع پر سول انجینئرنگ شعبہ کے ہیڈ انجینئر اعتزاز علی نے وائس چانسلر کو

جدید مٹیریل ٹیسٹنگ اینڈ کنسلٹنٹ سروسز کے خدوخال اور اس سروسز کے تحت

مختلف حوالوں سے کئے جانیوالی ٹیسٹنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

وائس چانسلر نے شعبہ سول انجینئرنگ کے ہیڈ اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا

اورکہا کہ ٹیسٹنگ کی معیار اور سٹینڈرز کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھا جائے تاکہ

گلگت بلتستان میں تعمیرات کی معیار کو بہتربنانے میں یہ لیبارٹری کردار ادا کر

سکے اور صحیح مٹیریل کے استعمال میں رہنمائی فراہم کرسکے۔

==-== نیو اکیڈمک بلاک ٹو قومی ہیرو علی سدپارہ کے نام سے منسوب
—————————————————————————————-

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے

یونیورسٹی میں زیر تعمیر نیو اکیڈمک بلاک ٹو کو قومی ہیرو علی سدپارہ کے نام

سے منسوب کر دیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق وائس چانسلر نے

نیو اکیڈمک بلاک ٹو کو قومی ہیرو کے نام کرنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا

کہ مرحوم علی سدپارہ نے ملک عزیز کے نام کو روشن کرنے کے لیے اپنی جان

کا نذرانہ پیش کیا۔ بلڈنگ کو ان کے نام کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ طلبہ کو

اس قومی ہیرو کے حوالے سے پتہ چلے او ر ان کی زندگی سے پیغام لیتے ہوئے

طلبہ علم وتحقیق کے میدان میں ان کی طرح نمایاں کارنامے سرانجام دیے سکیں۔

علی سدپارہ کی زندگی سے ہمیں یہ پیغام ملتا ہے کہ اپنے خواب اور منزل کے

حصول کے لیے اگر موت کو بھی گلے لگانا پڑے تو پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ نیو اکیڈمک بلاک ٹو کے تعمیراتی کام مکمل ہونے پر

بلڈنگ میں علی سدپارہ کی تصویر اور نام کی تختی بھی نصب کی جائیگی۔

==-== ایم اے اکنامکس و پولیٹیکل سائنس سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے پرائیویٹ اکنامکس اور

پولیٹیکل سائنس پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

گیا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے مطابق امتحانات 16 مارچ 2021

سے شروع ہونگے۔ پہلا پرچہ مائیکرو اکنامکس تھوری کا ہوگا جبکہ آخری پرچہ

انسانی وسائل کی ترقی اور انتظام کا ہو گا۔ امتحانات کا سلسلہ 6 اپریل 2021 تک

جاری رہے گا۔ امتحانات کیلئے نو سنٹرز قائم کئے گئے ہیں، امیدوار متعلقہ تاریخ

پر اپنے امتحانی مراکز میں حاضری یقینی بنائیں۔ امیدواروں کو امتحانی سیلپس

متعلقہ پتہ پر ارسال کردی گئی ہیں کسی امیدوار کو سیلپ نہ ملے یا کوئی اور

مسئلہ درپیش ہو تو شعبہ امتحانات سے رجوع کرے۔

=—–= قارئین =-: خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی لیبارٹری

=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply