Karakoram-International-University

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا امتحانات فیس جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان

Spread the love

گلگت بلتستان(جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی امتحانات

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے ADE سیکنڈ-2021ء،2019ء

سمسٹر اور فورتھ 2018ء-2020ء کے لیے امتحانی فیس جمع کرانے کے شیڈول

کا اعلان کر دیا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میرتعظیم اختر کے مطابق فیس کل 15

مارچ سے 19مارچ 2021ء تک امیدوار اپنی امتحانی فیس بنک میں جمع کروا

سکتے ہیں۔ ADE پر سمسٹر فیس 2500 جبکہ کسی امیدوار نے رجسٹریشن نہیں

کرائی تو اس سے رجسٹریشن فیس کی مد میں 1430روپے رجسٹریشن فیس بھی

لی جائے گی، اگر کسی امیدوار کا کوئی مضمون فیل ہے تو پر مضمون 1000

روپے رجسٹریشن فیس علیحیدہ لی جائیگی۔ مزید معلومات کے لئے (KIU)

karakoram International university کے شعبہ امتحانات اور KIU کی

ویب سائٹ پر ملاحظ کرسکتے ہیں۔

=-= یہ بھی پڑھیں : بی ایس و ایم ایس سی پروگرامزکی میرٹ لسٹیں جاریں

ایسوسی ایٹ ڈگری آف آرٹس، ایسوسی ایٹ ڈگری آف سائنس اور ایسوسی ایٹ

ڈگری آف کامرس سیشن 2020-21ء کے لیے امتحانی رجسٹریشن فیس جمع

کرانے کی تاریخ 15 مارچ سے لے کر09 اپریل21 20ء تک نارمل فیس جبکہ 12

اپریل سے 16 اپریل2021ء تک لیٹ فیس 6 ہزار روپے کیساتھ جمع کرواسکتے

ہیں۔ مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد کوئی فارم جمع نہیں کیا جائے گا۔ مزید

معلومات کے لیے امیدوارقراقرم یونیورسٹی شعبہ امتحانات سے دفتری اوقات میں

رجوع کرسکتے ہیں۔ یاد رہے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان میں

نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی

ہے-

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی امتحانات

=قارئین=: کاوش اچھی لگے تو شیئر، فالو کریں اپڈیٹ رہیں

Leave a Reply