قذافی سٹیڈیم تزئین وآرائش

پی ایس ایل کیلئے قذافی سٹیڈیم کی تزئین وآرائش مکمل

Spread the love

قذافی سٹیڈیم تزئین وآرائش

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے میچز کیلئے

لاہور کے تاریخی قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں سٹیڈیم کو میگا

ایونٹ کے گیارہ میچز کیلئے دلہن کی طرح سجایا گیا ہے رنگ و روغن کا کام

مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ سٹیڈیم کے چاروں اطراف کھلاڑیوں کی بڑی بڑی

تصاویر نصب کرکے شائقین کی توجہ حاصل کی گئی ہے لاہور کے قذافی سٹیڈیم

میں ایونٹ کے ایلیمنٹری میچز سمیت سیمی فائنلز اور فائنل میچ بھی کھیلا جائے گا

قذافی سٹیڈیم دنیا کا قدیم ترین کرکٹ سٹیڈیم ہے جہاں پر میچز کا انعقاد کیا جاتا رہا

ہے اس تاریخی گراؤنڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ فائنل سمیت بے شمار میچز کا انعقاد

ہوچکا ہے جسے پوری دنیا میں نمایاں مقام حاصل ہوا پاکستان کرکٹ بورڈ کے

ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے اہم میچز کیلئے قذافی

سٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور گزشتہ ایونٹ کی طرح اس مرتبہ بھی

ایونٹ کو تاریخی بنایا جائے گا جبکہ ہر طرح کی جدید سہولیات کی فراہمی یقینی

بنائی گئی ہے. میچز کے دوران کھلاڑیوں کی سیکورٹی کے بھی بہترین انتظامات

عمل میں لائے گئے ہیں جبکہ حکومتی احکامات کے مطابق سٹیڈیم میں بیس فیصد

تماشائیوں کو شرکت کی اجازت ہوگی جس کیلئے انکے بیٹھنے کیلئے بھی خاص

انتظامات بروئے کار لائے گئے ہیں قذافی سٹیڈیم کی بات کی جائے تو گزشتہ

پچاس سال سے سٹیڈیم میچز کی میزبانی کررہا ہے اور دنیائے کرکٹ میں اس کی

اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا پاکستان سپر لیگ کے اس سے قبل بھی کئی اہم

میچز کا انعقاد یہاں کیا جاچکا ہے جو کامیابی سے ہمکنار ہوئے بورڈ ترجمان کے

مطابق جدید طرز پر کئے گئے انتظامات کو پوری دنیا کی جانب سے بھرپور سراہا

جائے گا جبکہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑی یقینا لاہور میں ہونیوالے میچز سے لطف

اندوز ہونگے۔

قذافی سٹیڈیم تزئین وآرائش

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply