قدرت کا کرشمہ،بیک وقت7 وہ بھی صحتمند

Spread the love

دنیا کے مختلف حصوں سے بیک وقت ایک سے زاید بچوں کی پیدائش کی خبریں معمول ہیں مگر عراق میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا،

بغیر ٓپریشن فطری طریقے سے پیدا ہونیوالے نومولود بچوں میں 6لڑکے اور ایک لڑکی ہے جبکہ زچہ و بچہ مکمل صحت مند ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عراق کے صوبہ دیالی کے البتول ہسپتال میں لائی گئی ایک خاتون نے سات بچوں کو بیک وقت جنم دیا، عراقی سرزمین پر یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ سات بچوں کی ماں ضلع دیالی کی رہائشی ہے ،

شعبہ صحت دیالی کے ترجمان فارس الغزاوی کا کہنا ہے ان کے ملک میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔واضح رہے اس سے قبل سعودی عرب میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش کا واقعہ شہہ سرخیوں کا موضوع بنا رہا تھا۔

Leave a Reply