قدرتی آفات نقصان کا ازالہ، کاشتکار بیمہ رجسٹریشن کرائیں، محکمہ زراعت

قدرتی آفات نقصان کا ازالہ، کاشتکار بیمہ رجسٹریشن کرائیں، محکمہ زراعت

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن برنس نیوز) قدرتی آفات نقصان ازالہ

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق صوبائی حکومت نے فصل بیمہ (تکافل)

پروگرام کے تحت خریف 2021-22ء کیلئے صوبہ کے 27 اضلاع اوکاڑہ، ساہیوال

، شیخوپورہ، فیصل آباد، نارووال، جھنگ، خوشاب، چنیوٹ ، پاکپتن ، ٹوبہ ٹیک

سنگ ، سرگودھا، میانوالی ، حافظ آباد ، منڈی بہاﺅالدین اور قصور میں کپاس اور

دھان کے کاشتکاروں کو موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات اور ٹڈی دل کے نقصان کے

ازالہ کیلئے بیمہ پروگرام رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے ان میں جنوبی پنجاب سے

ملتان، لودھراں، خانیوال، وہاڑی ، ڈی جی خان ، مظفر گڑھ ، راجن پور ، لیہ ،

بہاول پور، بہاول نگر اور رحیم یار خان کے اضلاع بھی شامل ہیں۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

پروگرام کے مطابق 5 ایکڑ تک اراضی کے مالک کاشتکاروں کیلئے پریمیم پر

100 فیصد سبسڈی جبکہ 5 سے 25 ایکڑ تک اراضی کے کاشتکاروں کیلئے بیمہ

کے پریمیم پر 50 فیصد سبسڈی دی جائیگی۔ خریف 2021-22ء میں کپاس اور

دھان کی فصلات کا بیمہ کرانے والے کاشتکاروں کو پالیسی سرٹیفکیٹ جاری کر

دیئے جائیں گے۔ تحصیل کی سطح پر پیداوار میں کمی، نقصان کی صورت میں

اعلان دسمبر 2021ء میں کیا جائیگا اور متعلقہ انشورنس کمپنی تمام بیمہ شدہ

کاشتکاروں سے جنوری 2022ء میں رابطہ کریگی اور نقصان کا ازالہ کی پابند ہو

گی۔ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرایا جائیگا۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پنجاب فصل بیمہ کا اطلاق صرف تحصیل کی سطح پر حاصل ہونیوالی پیداوار کے

اعداد و شمار پر ہوگا جو کراپ رپورٹنگ سروس محکمہ زراعت جاری کرے گا۔

کاشتکار زراعت کے مقامی دفاتر ( کراپ رپورٹنگ سروس، زراعت توسیع ) یا

http://cropinsurance.punjab.gov.pk پر مفت رجسٹریشن کرائیں۔ ترجمان

کے مطابق پنجاب حکومت کے زراعت اور کستان دوست ریلیف پروگرام سے تمام

متعلقہ اضلاع کے کاشتکاروں استفادہ حاصل کر سکتے ہیں-

قدرتی آفات نقصان ازالہ

Leave a Reply