پاکستان سے ٹڈی دل کا صفایا ہوگیا، وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کا دعویٰ

افریقہ کے قحط زدہ ملک صومالیہ میں ایک اور مصیبت

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

موغا دیشو(جتن آن لائن نیوز) قحط زدہ ملک صومالیہ

افریقہ کے قحط زدہ ملک صومالیہ میں ایک اور مصیبت ٹوٹ پڑی- صحرائی ٹڈیوں(ٹڈی دل) نے کھیت کھلیانوں پر شدت کیساتھ حملہ کر دیا۔ صومالیہ کی حکومت نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی- ملک کے ذرخیز علاقوں میں فصلوں کو حملے سے بچانے کیلئے جہازوں سے سپرے کرنے کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔ مزید پڑھیں

دارالحکومت موغا دیشو اور دیگر کئی علاقوں پر صحرائی ٹڈیوں کا حملہ

تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو اور دیگر کئی علاقوں میں صحرائی ٹڈیوں نے حملہ بول دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹڈی دل کا یہ حملہ اس قدر شدید ہے کہ تمام علاقوں میں یہ آفت اڑتی دکھائی دیتی ہے۔ صومالیہ افریقہ کا واحد ملک ہے جہاں صحرائی ٹڈ یاں حملہ آور ہوئی ہیں جس کے باعث حکومت نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

ٹڈیوں کو بھگانے کے حربے ناکام

کسان اپنی فصلوں کو بچانے کیلئے برتنوں اور پلاسٹک کی بوتلوں کو چھڑیوں سے بجا کر شور مچا کر ٹڈیوں کو بھگا رہے ہیں لیکن ان کا یہ عمل خاطر خواہ کامیاب دکھائی نہیں دے رہا کیونکہ پیچھے سے ڈی دل کے غول در غول اڑتے چلے آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹڈی دل کی افزائش بھی ان کے حملوں کیساتھ ساتھ جاری رہتی ہے جس کے باعث ایک متاثرہ علاقہ میں ان کی تعداد چند دنوں میں کروڑوں میں پہنچ جاتی ہے۔

قحط زدہ ملک صومالیہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply