قبل از وقت الیکشن ،پی ٹی آئی حکومت جاتے دیکھ رہا ہوں ، زرداری

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے قبل از وقت الیکشن کا اشارہ مل رہا ہے جو انشااللہ جلد متوقع ہیں، تحریک انصاف سے جان چھڑا کر پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی اور عوام کو حقوق دلائیگی جب بھی کوئی سیاسی پودا لگتا ہے اسے کاٹ کر مصنوعی پودا کھڑا کر دیتے ہیں، الیکشن شفاف ہوتے تو کپتان نہیں کوئی اور حکومت میں ہوتا،اب سب سمجھ آ رہا ہے، جھگڑا 18 ویں ترمیم کا تھایہ مجھ پر دبائو ڈال رہے ہیں مان بھی جائوں تو پارٹی، سندھ، پنجا ب اور خیبر پختو نخوا نہیں مانیں گے، پکڑ دھکڑ چھوڑ دیں تو کوئی کام ہو، گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے،یہ انڈر 16 کی ٹیم ہے انہیں کھیلنا نہیں آتا، گرفتار ہوا تو کیا ہو گا ، جیل میرا دوسرا گھر ہے ۔ ملک میں احمقوں کی حکومت ہے، ڈنڈے سے ٹیکس جمع نہیں کیا جاسکتا۔اتوار کو ٹنڈو الہ یار میں پارٹی جلسے سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا پاکستان میں ہر دفعہ مذاق ہوا اور ہر دفعہ عجب کہانیاں لکھی گئیں، دیکھتے ہیں موجودہ کھیل کہا نی کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔حکمرانو کو ڈالر کا پتہ ہی نہیں تھا، روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی کا افسوس ہی نہیں، سیاست دان جانتے ہیں عوام کے مسائل کیا ہیں۔ ایوب خان نے اپنے دور میں بنیادی جمہوریت کا ڈرامہ کیا اور بھٹو ایوب خان سے لڑے، ہرمارشل لا کا پیپلزپارٹی نے مقابلہ کیا، جب بھی عوام کاحق مجروح کیا گیا ہم نے آواز اٹھائی اب بھی آواز اٹھا رہے ہیں۔ سیاست سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے، یپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ ادارے کمزور ہوں، ہمیں ان سے صرف غیر جانبداری لینی ہے، باقی پاور ہم خود لیں گے۔ صوبے مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہوگا، اسلام آباد مضبوط ہونے سے ملک مضبوط نہیں ہوگا۔ ہمیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان جانے نہیں دیا جا رہا، ہم نے اپنے دورِ حکومت میں ہر مسئلے پر کام کیا ،پیپلز پارٹی کیخلاف جب بھی کارروائی کی جاتی ہے پارٹی اور بھی مضبوط ہوجاتی ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply