مقبوضہ بیت المقدس، یہودی شرپسندوں کی جانب سے قبلہ اول کی بیحرمتی

مقبوضہ بیت المقدس (جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) قبلہ اول بیحرمتی

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ بدستورجاری ہے ۔ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں 900 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہ بھی پڑھیں

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلبا اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت 897 یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا۔

مزید پڑھیں : القدس کا دفاع امہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے، ترک صدر

میڈیا رپورٹس اور مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔ یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی سپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے چلے آ رہے ہیں، لیکن انہیں کوئی روکنے والا نہیں-

قبلہ اول بیحرمتی

Leave a Reply

%d bloggers like this: