wedding in Graveyard

قبرستان میں شادی کی تقریب، خواتین کا رقص، قبریں بنی باراتیوں کی کُرسیاں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تونس سٹی (جے ٹی این آن لائن نیوز) قبرستان میں شادی تقریب

تونس کی مشرقی گورنری المھدیہ میں ایک قبرستان میں شادی کی تقریب کی ویڈیو

وائرل ہونے کے بعد عوامی اور مذہبی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ

گئی ہے۔ دوسری طرف پراسیکیوٹر جنرل نے اس واقعے کو قبرستان کی بے

حرمتی قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاک ڈاؤن میں باراتیوں سے بھری شادی مگر کورونا بے بس، دلہن کو دعائیں
——————————————————————————–

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا

ہے کہ لیبیا میں کچھ لوگ ایک قبرستان میں جمع ہیں اور شادی کے جشن کی

تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہے ہیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے

بعد عوام میں اس کے خلاف غیرمسبوق احتجاج اور شدید غم وغصہ دیکھنے میں

آیا ہے۔

قبرستان میں شادی کی اجازت کیسی دی جا سکتی ہے ؟

فوٹیج میں خواتین کو قبرستان میں رقص کرتے اور گانے گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ قبرستان المھدیہ گورنری میں برج الراس کے علاقے میں الولی الصالح سید جابر

کے مقام پر پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ قبرستان میں کرسیوں کے

بجائے قبروں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ مقامی سماجی کارکن وسیلہ الحمامی نے اس

ویڈیو پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قبرستان میں شادی کی تقریب منعقد کرنے کی

اجازت کیسے دی جا سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا واقعہ کی تحقیقات کا حکم

دےدیا گیا ہے، جونہی رپورٹ سامنے آئے گی ، قانون کے مطابق کارروائی کی

جائےگی –

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply