قبائلی اضلاع میں جنگلات کے تحفظ، قانونی درجہ بندی کیلئے بڑا فیصلہ

قبائلی اضلاع میں جنگلات کے تحفظ، قانونی درجہ بندی کیلئے بڑا فیصلہ

Spread the love

پشاور( بیورو چیف، عمران رشید خان) قبائلی اضلاع جنگلات

Journalist Imran Rasheed

خیبر پختونخوا میں جنگلات کے رقبے میں خاطر خواہ اضافے کیلئے صوبائی

حکومت کے وژن کے تحت ضم شدہ قبائلی اضلاع میں جنگلات کے تحفظ، ان کے

بہتر انتظام و انصرام کیلئے ان جنگلات کی قانونی درجہ بندی کااُصولی فیصلہ کیا

گیا ہے۔ ضم اضلاع میں جنگلات کی قانونی درجہ بندی کا فیصلہ تمام قبائلی اضلاع

کے عوام، قبائلی عمائدین اور دیگر تمام شراکت داروں کے ساتھ تفصیلی مشاورت

کے بعد کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت منعقدہ محکمہ

جنگلات کے ایک اجلاس میں کیا گیا، تاہم معاملہ حتمی منظوری کیلئے صوبائی

کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

صوبائی وزراء اشتیاق ارمڑ، انور زیب خان اور اقبال وزیر کے علاوہ ضم شدہ

اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم

نیاز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ظفر علی شاہ، سیکرٹری جنگلات اسلام زیب،

سیکرٹری قانون مسعود احمد اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ مقامی لوگوں اور عمائدین سے مشاورتی عمل کی روشنی

میں ان اضلاع کے جنگلات کو گزارا فارسٹ قرار دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

اجلاس میں موجود ضم شدہ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء

اور ممبران صوبائی اسمبلی نے بھی اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے ضم اضلاع

کے قیمتی جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کو روکنے اور ان کی حفاظت کیلئے موثر

اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جبکہ منتخب عوامی نمائندوں نے اس سلسلے میں

مقامی لوگوں کے مفادات کے تحفظ اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنے کے

سلسلے میں اپنی تجاویز پیش کیں۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

اجلاس کو بتایا گیا کہ قانونی درجہ بندی کے بعد بھی ضم اضلاع کے جنگلات

مقامی لوگوں اور کمیونٹی کی ملکیت ہی رہیں گے اور صوبائی حکومت صرف ان

کے تحفظ اور بہتر انتظام و انصرام کیلئے اقدامات اٹھائے گی جبکہ مقامی آبادی

کی جلانے کی لکڑی و ذاتی گھروں کی تعمیر کیلئے درکار لکڑی کی ضروریات

کا بھر پور خیال رکھا جائے گا اور وہ اپنی ذاتی ضروریات کیلئے جنگلات سے

استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ ان جنگلات کی درجہ

بندی کے بعد ان کے انتظام و انصرام کیلئے جامع مینجمنٹ پلان تشکیل دیا جائے

گا اور اس مینجمنٹ پلان کی تشکیل میں بھی مقامی لوگوں اور دیگر شراکت داروں

سے بھر پور مشاورت کی جائے گی۔ ان جنگلات کی قانونی درجہ بندی کے بعد ان

سے حاصل ہونے والی کل آمدن کا 20 فیصد حصہ انتظامی اخراجات کی مد میں

صوبائی حکومت کو حاصل ہو گا جبکہ باقی 80 فیصد آمدن مقامی آبادی و کمیونٹی

کو ملے گی تاہم اجلاس میں ضم اضلاع کے عوام کے وسیع تر مفاد میں 5 سالوں

کیلئے صوبائی حکومت کا 20 فیصد حصہ بھی مقامی آبادی کو دینے کا اصولی

فیصلہ کیا گیا۔

=-،-= ماحولیاتی آلودگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جنگلات کا تحفظ ناگزیر

Cm KPK
وزیراعلیٰ محمود خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا موسمیاتی تغیرات

اور ماحولیاتی آلودگی کے چیلنجز کو قومی اور بین الاقوامی مسئلہ قرار دیتے

ہوئے کہا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کا واحد موثر طریقہ جنگلات کا تحفظ ہے اور

وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق موجودہ صوبائی حکومت نے اس

مقصد کیلئے کلین اینڈ گرین مہم شروع کر رکھی ہے۔ قبائلی اضلاع میں پائے

جانے والے جنگلات کو وہاں کی اصل خوبصورتی اور علاقے کے عوام کا

سرمایہ ہیں جن کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی

حکومت قبائلی اضلاع میں جنگلات کو فروغ دے کر وہاں کے قدرتی حسن کو

برقرار رکھنے، علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مقامی لوگوں

کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت کام کر

رہی ہے۔

=-،-= پڑھیں، کے پی گڈ گورننس، سرکاری محکموں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری

وزیراعلیٰ نے محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایت کی کہ ضم اضلاع کے جنگلات

کے انتظام وانصرام کیلئے مینجمنٹ پلان کی تشکیل میں مقامی آبادی سے بھر پور

مشاورت یقینی بنائی جائے اور پلان کے تحت مقامی آبادی کی جلانے اور تعمیراتی

لکڑی کی ضروریات کا بھر پور خیال رکھا جائے۔ وزیر اعلی نے حکام کو مزید

ہدایت کی کہ ضم اضلاع میں جنگلات کے تحفظ اور جنگلاتی رقبے کے اندر پائی

جانے والی معدنیات سے استفادے کے عمل میں توازن قائم کیا جائے اور اس بات

کو یقینی بنائی جائے کہ جنگلات کے تحفظ کے لئے اٹھائے جانے والی اقدامات کی

وجہ سے وہاں معدنیات کے کام سے وابستہ مقامی لوگوں کا روزگار متاثر نہ ہو۔

قبائلی اضلاع جنگلات ، قبائلی اضلاع جنگلات ، قبائلی اضلاع جنگلات ، قبائلی اضلاع جنگلات

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply