قانون نافذ کرنیوالے 14 اداروں اورنیکٹا میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دہشتگردوں کو مالی معاونت روکنے پر قومی انسداد

دہشت گردی اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،14 قانون

نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی نے مفاہمتی

یادداشت پر دستخط کر دیئے ۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق نیکٹا ایم او یو پر

دستخط کرنے والے اداروں میں نیب ، ایف آئی اے، ایف بی آر ،ایف ایم یو اے این

ایف، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور چاروں صوبائی سی ٹی ڈی بھی شامل ہیں۔نیکٹا ایم

او یو کا مقصد ایجنسیوں کے درمیان باہمی تعاون سے رقوم کا منی لانڈرنگ کے

ذریعے دہشتگردی میں استعمال کا سراغ لگانا، روک تھام اور موثر تفتیش ہے۔تمام

مذکورہ ادارے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ

1997 کے تحت مربوط باہمی تعاون اور دہشتگردی میں مالی معاونت روکنے کے

بارے آپس میں خفیہ معلومات کا تبادلہ کر سکیں گے۔

Leave a Reply