0

قانون سازی کی تفصیلات تحریری طور پرفراہم کی جائیں، اپوزیشن نے شرط رکھ دی

Spread the love

قانون سازی کی تفصیلات

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات کے لئے قانون سازی کی

تفصیلات تحریری طور پر فراہم کرنے کی شرط رکھ دی،اپوزیشن نے حکومتی اتحادی جماعتوں سے

بھی رابطے شروع کردیئے ہیں۔اپوزیشن کی خصوصی کمیٹی کے ارکان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد

قیصر سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات اور شرائط سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں

پیش کئے جانے والے بلوں کی تمام تفصیلات تحریری طور پر فراہم کی جائیں اس کے بعد ہی

مذاکرات شروع کریں گے۔اسپیکر سے ملاقات کے بعد اپوزیشن ارکان نے کہا کہ ہم حکومت اتحادی

جماعتوں سے بھی رابطوں میں ہیں،اتحادی جماعتوں کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔سینیٹ

میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سپیکر کو اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے،اپوزیشن کو

جلد تحریری طور پر اپنے موقف سے آگاہ کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا رابطہ ہوا ہے ،وزیر اعظم نے اسپیکر کو اپوزیشن جماعتوں سے

الیکٹرانک ووٹنگ مشین ،انتخابی اصلاحات اور دیگر بلز پر مشاورت کرنے اور انہیں منانے کا ٹاسک

دے دیا۔ اس سے قبل پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی سٹیئرنگ کمیٹی نے نیب ترمیمی بل سینیٹ

سے مسترد کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔جمعرات کو اپوزیشن جماعتوں کی سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس

ہوا جس میں قومی اسمبلی سے عجلت میں منظور کرایا گیا نیب ترمیمی بل سینٹ سے مسترد کرانے کا

فیصلہ کیا گیا ہے ، قرارداد پر اپوزیشن جماعتوں کے دستخط لئے جارہے ہیں،دستخط ہوجانے کے بعد

قرارداد سینٹ سیکٹریٹ میں جمع کرائی جائے گی جبکہ اجلاس میں حکومت کی متنازعہ قانون سازی

کے خلاف پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جنگ لڑنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

قانون سازی کی تفصیلات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply