قافلے پر پتھراؤ فائرنگ

آزاد کشمیر میں مراد سعید،علی امین گنڈا پور کے قافلے پر پتھراؤ، ہوائی فائرنگ

Spread the love

قافلے پر پتھراؤ فائرنگ

مظفرآباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) آزاد کشمیر میں وفاقی وزراء مراد سعید اور علی امین گنڈا پور

کے قافلے پر پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، پی ٹی آئی قیادت کی گاڑیوں پر پتھراؤ

وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے حلقے میں کیا گیا،واقعے میں تنویر الیاس کے سکواڈ کا

ایک اہلکار زخمی بھی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے سلسلے میں

سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے، عام انتخابات کیلئے پولنگ 25

جولائی کو ہوگی، مسلم لیگ( ن) ، پیپلزپارٹی اورپاکستان میں حکمران جماعت تحریک انصاف کی

جانب سے انتخا بی جلسے کیے جارہے ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی وزراء مراد سعید اور علی امین گنڈا

پور جلسے کیلئے فارق حیدر کے حلقے میں جارہے تھے کہ راستے میں پہاڑوں کے اوپر سے ان پر

پتھر پھینکے گئے اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔مراد سعید کی گاڑی پر پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ

نامعلوم لوگوں کی جانب سے کی گئی، واقعے میں پی ٹی آئی رہنماء تنویر الیاس کے سکواڈ کا ایک

اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کے قافلے میں وفاقی وزیر مراد سعید ، علی امین گنڈا پور

،تنویرالیاس اور مقامی قیادت موجود تھی۔ پی ٹی آئی رہنماء تنویر الیاس نے الزام عائد کیا کہ ن لیگی

کارکنوں نے ہمار ے قافلے پر پتھراؤاور ہوائی فائرنگ کی، فاروق حیدر نے مراد سعید کو حلقے میں

داخل ہونے سے متعلق دھمکی دی تھی، راجا فاروق حیدر کے حلقے میں داخل ہوئے تو پتھراؤ اور

فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کی آمد پر سڑکوں پر ڈنڈا بردار لوگ بھی

موجود تھے، یہ واقعہ فاروق حیدر کی دھمکی کے بعد پیش آیا ہے۔

قافلے پر پتھراؤ فائرنگ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply