قادر آباد کول فائر پاور پلانٹ ساہیوال کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد

Spread the love

ساہیوال(جے ٹی آن لائن) قادر آباد کول فائر پاور پلانٹ ساہیوال کی سیکیورٹی فوج سے واپس لیکر
سیکیورٹی کا انتظام رینجرز کے سپرد کر دیا گیا ۔

اس سلسلہ میں گزشتہ روز پاک فوج کی طرف سے سیکیورٹی رینجر ز کے سپرد کر نے کی تقریب کے
بعد رینجرز کے دستے تعینات کر دئے گئے۔

ملکی سرحدی صورت حال کے پیش نظر فوج کو واپس بلا لیا گیا ۔ پاک بھارت سرحد پرنئی ذمہ داریاں نبھانے
کیلئے دستے روانہ کر دئے گئے ۔

سرکاری زرائع کے مطابق ۔قادر آباد کول فائر پرا جیکٹ سے 1320میگا واٹ بجلی کی پیداوار لی جا رہی ہے.

Leave a Reply