قابل اعتراض کمنٹس کی روک تھام کیلئے انسٹاگرام میں نیا فیچر متعارف

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سیکیکون ویلی(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر بدزبانی اور قابل اعتراض کمنٹس

کو روکنے کے لیے فوٹو اور ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف

کرادیا۔انسٹاگرام صارفین کوئی بھی پوسٹ شئیر کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر مختلف

کیپشنز بھی لکھا کرتے ہیں، ان کیپشنز کے قابلِ اعتراض ہونے پر اب انسٹاگرام

صارفین کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے سے سوچنے پر مجبور کرے گا کہ آیا یہ

کیپشن قابلِ اعتراض تو نہیں۔انسٹاگرام کی جانب سے یہ نیا فیچر متعارف کرانے کا

مقصد آن لائن بدکلامی پر قابو پانا ہے۔کمپنی ترجمان نے بتایا کہ آن لائن بدکلامی

کے خلاف وہ مسلسل کام کر رہے ہیں اور اسی ضمن میں نیا فیچر پیش کیا گیا ہے

جس میں لوگوں کو ان کی پوسٹ کے کیپشن پر غور کرنے کو کہا جائیگا۔ترجمان

نے مزید بتایا کہ اگر ایپ کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو سے کسی بھی کیپشن مٰں

بدکلامی کا عنصر نظر آئے گا تو وہ صارفین کو پوسٹ کرنے سے روکنے اور اس

پر دوبارہ غور کرنے کہے گی۔

فیچر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply