بھارت کشمیریوں کو خائف کرنے میں ناکام، اپنے ہی افسروں پر پابندیاں

مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوجیوں نے ڈاکٹر سمیت 3 تاجروں کوشہید کردیا

Spread the love

قابض بھارتی فوجیوں نے

سرینگر، اسلام آ باد (جے ٹی این آن لائن نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے

ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران 3 کشمیری تاجروں اور ایک ڈاکٹر کو شہید کردیا

ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ایک دکاندار الطاف احمد بٹ، پراپرٹی ڈیلر اور ٹی سٹال

کے مالک سمیت تین تاجروں اور ایک ڈاکٹر مدثر کو سرینگر کے علاقے حیدرپورہ میں تلاشی اور

محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق الطاف کے

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسے بھارتی فوجیوں نے بلااشتعال فائرنگ کر کے بہیمانہ طورپر شہید کیا۔

اہلخانہ نے الطاف کی میت کی واپسی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہناتھا کہ فوجی اہلکار

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ مقبوضہ علاقے کے دورے کے دوران تیار کی گئی پالیسی

کے تحت بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پالیسی

کے تحت فوجیوں کو مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں پر کسی بھی حملے کی صورت میں بے گناہ

شہریوں کو نشانہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے مقبوضہ کشمیر

میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید چار کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت

کرتے ہوئے کہا بھارت کو سمجھنا چاہیے طاقت کا بے تحاشا استعمال اور پابندیاں کشمیریوں کی

جدوجہد کو دبا نہیں سکتیں۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں مقبوضہ

جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید چار کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی

شدید مذمت کی،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے یکم اکتوبر 2021 سے اب تک بھارتی قابض افواج کی

جانب سے جعلی مقابلوں اور کارروائیوں میں کم از کم 25 کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ماورائے

عدالت قتل، غیر قانونی حراست، روزانہ ہراساں کرنا اور بنیادی آزادیوں پر پابندیاں مقبوضہ کشمیر

میں معمول بنی ہوئی ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی برادری کے

ساتھ ایک جامع ڈوزیئر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کے ناقابل تردید

ثبوت پیش کیے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر

میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے لیے بھارت کو جوابدہ بنائے۔

قابض بھارتی فوجیوں نے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply