قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے نئی حج پالیسی مسترد کر دی

Spread the love

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے نئی حج پالیسی مسترد کر دی۔ قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حج اخراجات میں اضافہ کر کے حکومت نے غریبوں پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ مدینہ کی ریاست کے دعویداروں کے پاس سینما گھر بنانے کیلئے اربوں روپے، مگر حج سبسڈی کے لیے پیسے نہیں ہیں۔کراچی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کی نئی حج پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اخراجات میں اضافے کو ڈرون حملہ قرار دے دیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہ کہا وفاقی وزیر اور سیکریٹری مذہبی امورکے پاس اجلاس میں شرکت کے لیے وقت نہیں، حج پالیسی کرپشن کا نیا منصوبہ ہے، اس معاملے کو ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

Leave a Reply