71

قائد اعظم محمد علی جناح کا آج143 واں یوم پیدائش

Spread the love

لاہور(سٹاف رپورٹر) قائد اعظم

بابائے قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کا 143 واں یوم پیدائش

آج بروز بدھ 25 دسمبر کو انتہائی عقیدت و احترام اور ملی جوش و خروش سے منایا

جائے گا۔ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوگا جس میں قائد

اعظم محمد علی جناح کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی

سلامی دی جائے گی ۔مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوگی جس میں

اعلی حکومتی ،عسکری اور سیاسی شخصیات شرکت کریں گی جومزار قائد پر

حاضری دے کر پھول چڑھائیں گی اور فاتحہ خوانی کریں گی ۔ یوم قائد اعظم کی

مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھر میں سیمینار ، کانفرنسز اور مذاکروں کا اہتمام

کیا جائے گا جس میں قائد اعظم کی مسلمانان ہند اور پاکستان کے قیام کے لئے کی

جانے والی انتھک و نا قابل فراموش خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

سرکاری و نجی ٹی وی چینلز ،ریڈیو پاکستان سے بانی پاکستان کی شخصیت کے

حوالے سے خصوصی پروگرام پیش کئے جائیں گے جبکہ اخبارات و رسائل

خصوصی مضامین شائع کریں گے ۔

یاد رہے یہ دن جب سے پاکستان بنا ہے ہم بڑے جوش و جذبے اور عقیدت و احترام

سے مناتے ہیں لیکن بابائے قوم کے فرامین کو نذر انداز کئے ہوئے ہیں جو درست نہیں

Leave a Reply