سبی دستی بم حملہ

فیکڑی میں خوفناک دھماکہ ،ماں جاں بحق، بیٹی سمیت 5 افراد جھلس گئے

Spread the love

فیکڑی میں خوفناک دھماکہ

مکوآنہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) بورسٹل جیل سے چند فرلانگ پر آتشبازی کا سامان تیار کرنیوالی

فیکڑی میں دھماکہ ماں جاں بحق، بیٹی سمیت 5 افراد جھلس گئے ایک کی حالت نازک،بھینس اور

گائے بھی ہلاک،فیکٹری مالک فرار ہو گیاـبتایا گیا ہے کہ تھانہ کھڑریانوالہ کی حدود مکوانہ پرانی

آبادی کے رہائشی قمر عباس ولد دوست محمد نے بورسٹل جیل سے چند فرلانگ پر آتشبازی کا سامان

تیار کرنیوالی فیکڑی بنا رکھی ہے جہاں آتشبازی کی تیاری کے دوران آتش گیر مادہ پھٹنے سے روز

دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی دھماکہ سے ایک خاتون انوری بی بی جاں

بحق ہو گئی جبکہ اسکی بیٹی سمیت 5 افراد بری طرح جھلس گئے دھماکے سے 1 عدد بھینس 1 عدد

گائے بھی ہلاک ہو گئی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونیوالے افراد کو طبی امداد کے بعد

ہسپتال منتقل کیا جن میں سے ایک کی حالت مخدوش بتائی جاتی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والی خاتون

کی لاش کو پولیس کے حوالہ کر دیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مکوانہ میں آتشبازی کا سامان

تیار کرنیوالی درجنوں فیکڑیاں غیر قانونی طور پر کام کر رکھی ہے جہاں معصوم بچے اور خواتین

بھی آتش گیر آمادہ سے سامان تیار کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں درجنوں رونما ہونے والے واقعات

میں متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ غیر قانونی فیکٹریوں میں

حفاظتی اقدامات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سول ڈنفیس اور پولیس کے اہلکار

مبینہ طور پر ماہانہ بھاری نذرانہ وصول کر رہے ہیں جس کی بنا پر آتشبازی کا سامان تیار

کرنیوالی فیکڑی مالکان کے خلاف کارروائیاں قصہ پارینہ بن چکی ہے شہریوں نے وزیر اعلی

پنجاب،آئی جی پنجاب و دیگر حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے

تفتیش شروع کر دی ہےـ

فیکڑی میں خوفناک دھماکہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply