فیٹف کی پاکستان کو شاباشی اور " ڈومور" کا مطالبہ، گھانا کلئیر قرار

فیٹف کی پاکستان کو شاباشی اور ” ڈومور” کا مطالبہ، گھانا کلئیر قرار

Spread the love

پیرس (جے ٹی این آن لائن نیوز) فیٹف کی پاکستان کو

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( فیٹف ) نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کرنے کے

باوجود پاکستان کی حیثیت گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، چار ماہ بعد

پاکستان کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیا جائیگا۔ اس اہم معاملے پر فنانشل ایکشن

ٹاسک فورس کے سربراہ مارکوس پلئیرنے کہا کہ پاکستان فی الحال مانیٹرنگ اور

آخری ہدف کے حصول تک پاکستان گرے لسٹ میں رہیگا۔ صدر فیٹف مارکوس

پلیئر نے کہا کہ پاکستان دہشتگرد تنظیموں کے سینئر کمانڈرز کو سزائیں دینے کا

ہدف پورا کرے۔ پاکستان کو فیٹف کے نئے ایکشن پلان پر عمل، انویسٹی گیشن کے

طریقہ کار میں بہتری جبکہ دہشتگردوں کو مالی معاونت دینے والوں کی چھان بین

بھی کرنا ہو گی۔ فیٹف نے افریقی ملک گھانا کو گرے لسٹ سے ہٹا دیا ہے۔

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکوس پلیئر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے

ہوئے کہا اجلاس میں کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گھانا نے بہتر کام کیا اس

لئے اس کو گرے لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ پاکستان بدستور نگرانی میں رہے گا،

پاکستانی حکومت نے انسداد دہشت گردی فنانسنگ نظام کو مضبوط اور موثر بنانے

کے لئے بہتر کام کیا، تاہم ایک پوائنٹ پر کام کرنا ضروری ہے۔ ایک پہلو پر

پاکستان نے کافی پیشرفت مکمل کی ہے۔ پاکستان اس نکتے اور میوچل ایولیوشن

کے 6 نکات پر جلد عملدرآمد کرے۔ 2019ء میں ایف اے ٹی ایف کے ریجنل پارٹنر

نے پاکستان کے انسداد منی لانڈرنگ اقدامات کی نشاندہی کی تھی لیکن اس کے بعد

بہتری آئی ہے۔ منی لانڈرنگ کے خدشات اب بھی موجود ہیں اور اس حوالے سے

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے بات بھی کی تھی۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

رپورٹس کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کارکردگی کو باضابطہ طور

پر سراہا اور پاکستان کو 6 مزید نکات پر عملدر آمد کہا کہہ دیا۔ پاکستان نے فیٹف

کے ایکشن پلان کے تحت 17 قوانین پاس کیے، کالعدم تنظیموں کے ایک ہزار سے

زائد اثا ثہ جات تحویل میں لیے گئے۔ پاکستان کی پیشرفت پر اطمینان ہے، پاکستان

کو سزا کے نظام کو بہتر بنانا ہو گا، یو این کے نامزد کردہ 1373 دہشتگردوں کو

سزائیں دینا ہونگی، پاکستان کو آخری شرط سے منسلک 6 نکات پر عمل کرنا ہو

گا۔

فیٹف کی پاکستان کو

Leave a Reply