European-Union

فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان تمام نکات پرعمل کرے، یورپی یونین

Spread the love

برسلز (جے ٹی این آن لائن نیوز) فیٹف پاکستان یورپی یونین

یورپی یونین نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف ) فیٹف

کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان تمام نکات پر عمل کرے، ہم ایف اے

ٹی ایف کے فیصلوں کے پابند ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے کہا

کہ ہم منی لانڈرنگ کے خلاف نئے قوانین متعارف کرا رہے ہیں، خلاف ورزی پر

یورپی یونین کی ریاستوں کو سزا ملے گی۔ یورپی یونین کے مطابق پاکستان کا جی

ایس پی پلس کی معطلی کا معاملہ زیر غور ہے، ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اہم خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

یورپین یونین نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے خلاف لڑائی ان کی سب سے بڑی

ترجیح ہے۔ اسی لیے ہم پاکستان سمیت تمام ممالک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ

وہ فیٹف کے اس حوالے سے بتائے گئے اقدامات پر عمل کریں۔ غیرملکی

خبررساں ادارے کے مطابق یورپین یونین کی جانب سے یہ بیان اس کے ترجمان

سے پوچھے گئے ایک سوال کے بعد سامنے آیا جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ

27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں کیوں

رکھا گیا ہے؟ جس پر یورپین کمیشن کے FATF کیلئے ترجمان ڈین فیری نے کہا

کہ دہشت گردی کی مالی اعانت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام یورپین یونین کی

اولین ترجیح ہے۔ اس لیے اس حوالے سے آپ نے دیکھا ہو گا کہ ہم نے گذشتہ

سالوں میں بہت سے جو اقدامات اٹھائے ہیں، وہ نہ صرف یورپین یونین بلکہ دنیا

کیلئے اہم ہیں۔ ہم اس حوالے اپنے انٹرنیشنل پارٹنرز کے ساتھ ملکر فیٹف کے فریم

ورک کے اندر رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ترجمان نے کہا کہ وہ فیٹیف کے اقدامات پر تبصرہ نہیں کریں گے لیکن وہ یہ کہنا

چاہیں گے دہشت گردی کی مالی اعانت اور منی لانڈرنگ کے خلاف لڑائی یورپین

یونین کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔

فیٹف پاکستان یورپی یونین

Leave a Reply