143

نواز شریف کی طرح آصف علی زرداری کو بھی ریلیف ملناچاہیے،فیصل واوڈا

Spread the love

اسلام آباد( جتن آن لائن سٹاف رپورٹر ) فیصل واوڈا

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عدالت نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی ضمانتی دے دی ہے- پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری بھی شدید علیل ہیں انکو بھی ریلیف ملنا چاہیے۔جتنے بھی قیدی بیمار ہیں پھر ان کیلئے بھی یہی پیمانہ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ مودی کے یار کا پاکستان نہیں نیا پاکستان ہے، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا نے ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر اپنے رد عمل میں کیا۔ جہاں تک حکومت کا سوال ہے اس نے عدالت میں نواز شریف کی ذمہ داری کیوں نہیں لی تو زندگی اور موت اللہ تعالٰی کے ہاتھ میں ہے- حکومت اس کی ذمہ داری کیسے لے سکتی ہے۔

بلاتفریق تمام بیمار قیدیوں کو ریلیف ملنا چاہیے

انکا یہ بھی کہنا تھا عدالت نے نواز شریف کو ضمانت دے دی ہے تو پھر جیلوں میں جتنے بھی قیدی بیمار پڑے ہیں ان کو بھی ریلیف دیا جانا چاہیے۔ اس طرح تو آصف علی زرداری شدید علیل ہیں ان کو بھی ضمانت دی جانی چاہیے-

کوئی انسان دوسرے کی زندگی کی گارنٹی نہیں دے سکتا

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا 100 فیصد آصف علی زرداری کو بھی ریلیف ملنا چاہیے۔ ہم کوئی آسمان سے نہیں آئے، ہمیں نہیں پتہ کسی کی کتنے گھنٹے، کتنے دن زندگی ہے یہ سب تو اللہ کے ہاتھ میں ہے- کوئی انسان کسی کی زندگی کی گارنٹی نہیں دے سکتا۔

نواز شریف شدید علیل، سروسز ہسپتال میں زیر علاج

یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں دی گئی سزا کی معطلی کیلئے دائر اپیل کی سماعت کی تھی- چیف جسٹس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت پر رہائی دی تھی-

نواز شریف پلیٹ لیٹس میں شدید کمی کی وجہ سے سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں-

فیصل واوڈا

Leave a Reply