فیصل واوڈا کے ڈیفنس میں بے نامی پلاٹس کا انکشاف

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے بے نامی جائیدادیں ضبط

کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ، پہلے مرحلے میں ن لیگ کے سینیٹر

چوہدری تنویر کی راولپنڈی میں واقع 6 ہزار کنال اراضی ضبط کی گئی ہے تاہم

اب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی بے نامی جائیدادوں کے حوالے

سے بھی دعویٰ سامنے آیا ہے۔ پاکستان کے انگریزی اخبار ’ دی نیوز‘ سے وابستہ

صحافی فخر درانی نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے فیصل واوڈا نے ڈیفنس

ہائوسنگ اتھارٹی میں شیر نواز کے نام پر بے نامی پلاٹس خریدے ہوئے ہیں۔ انہوں

بے نامی جائیداوں کیخلاف کارروائی شروع ،پہلا شکار مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویربن گئے

نے اپنے ٹو یٹ میں کہا بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کیخلاف حکومتی

کارروائی نہایت ہی احسن قدم ہے بس اس میں سیاسی انتقام کی بو نہیں آنی چا ہیے

۔چوہدری تنویر کی بے نامی زمینوں کو ضبط کرنے کے بعد اگر حکومت واوڈا

کے ڈی ایچ اے میں شیر نواز کے نام پر جتنے پلاٹس ہیں ان کو ضبط کرے گی تو

تب لوگ اسے انصاف کہیں گے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply