0

فیصل رضا عابدی کیخلاف مقدمے میں اہم ترین گواہ کا بیان قلمبند

Spread the love

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کیخلاف مقدمے میں اہم ترین گواہ کا بیان قلمبند ، عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا ۔ منگل کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔ پی آر او سپریم کورٹ شاہد حسین کمبوہ کا بیان قلمبند کیا گیا ۔ پی آر او سپریم کورٹ نے کہا کہ 19 ستمبر 2018 کو سوشل میڈیا پر فیصل رضا عابدی کا انٹرویو دیکھا۔ پی آر او سپریم کورٹ نے کہا کہ فیصل رضا عابدی نے انٹرویو میں الزامات سے ججز کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی، اندراج مقدمہ کیلئے آئی جی پولیس کو خط لکھا۔پی آر او سپریم کورٹ پر ملزمان کے وکلائنے جرح بھی مکمل کرلی ،آئندہ سماعت پر مزید استغاثہ کے گواہان طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت پندرہ مارچ تک ملتوی کر دی ۔

Leave a Reply