فیصل راؤ فراڈ، نادیہ خان تیسری بیوی، سابقہ اہلیہ لبنیٰ فاروق کے تہلکہ خیز انکشافات

فیصل راؤ فراڈ، نادیہ خان تیسری بیوی، سابقہ اہلیہ لبنیٰ فاروق کے تہلکہ خیز انکشافات

Spread the love

دبئی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز ) فیصل راؤ فراڈ

معروف مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کی

دوسری بیوی لبنیٰ فاروق نے ان کے بارے میں حیران کن انکشافات کرتے ہوئے

کہا ہے کہ نادیہ خان فیصل را ؤ کی تیسری بیوی ہیں اس کے علاوہ انہوں نے

فیصل پر فراڈ کے الزامات بھی لگائے ہیں۔ نادیہ خان نے 7 فروری کو اپنے شوہر

کے ہمراہ یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے شوہر

کیساتھ پہلی ملاقات اور شادی کا سارا احوال بتایا تھا۔ اس ویڈیو کے جواب میں

فیصل ممتاز راؤ کی سابق اہلیہ لبنیٰ فاروق جنہوں نے فیصل راؤ کی دوسری بیوی

ہونے کا دعویٰ کیا ہے نے ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی اور فیصل

راؤ کے بارے میں کئی انکشافات کیے۔

=ضرور پڑھیں: گلوکارہ ایڈیل نے انسٹا گرام پر مداحوں کو حیران کر دیا

لبنی فاروق نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ فیصل کی دوسری، نادیہ خان تیسری بیوی

ہیں جبکہ ان دونوں سے قبل فیصل راؤ نے ایک اور شمع نامی خاتون کیساتھ شادی

کی تھی اور اس سے بھی ان کی علیحدگی ہو چکی ہے۔ لیکن یہ آن دی ریکارڈ ہے

آف دی ریکارڈ مجھے نہیں معلوم فیصل نے مزید کتنی شادیاں کی ہوئی ہیں۔ لبنی

فاروق نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ فیصل سے شادی سے قبل بھی ان کی

ایک شادی ہوچکی تھی لیکن ان کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہو چکی تھی۔ فیصل

سے شادی سے قبل میں بحرین میں پرائم منسٹر آفس میں بطور ان ہاس پراڈکٹ

منیجرجاب کرتی تھیں اور شادی سے دو دن پہلے فیصل کی پہلی بیوی شمع نے

مجھے فیصل کیساتھ شادی نہ کرنے کے لیے پیغامات بھی بھیجے تھے لیکن میں

فیصل کی محبت میں اتنی گرفتار تھی کہ میں نے شمع کی باتوں پر دھیان نہیں دیا

اور فیصل راؤ سے شادی کرنے کے لیے میں بحرین میں اپنی اچھی خاصی جاب

اور اپنا کیریئر چھوڑ کر شادی کرکے دبئی آ گئی۔

=یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ گیہانا واسستھ فحش فلمیں بنانے پر گرفتار

فیصل راؤ کی سابقہ اہلیہ ہونے کی دعویدار لبنیٰ فاروق نے مزید بتایا شادی سے

قبل فیصل مجھ سے محبت کے دعویدار تھے لیکن شادی کے بعد ان کی حقیقت

مجھ پر کھلی۔ دبئی میں فیصل نے مجھ پر کئی پابندیاں لگا دی تھیں نہ مجھے کسی

سے ملنے دیتے تھے اور نہ بات کرنے دیتے تھے میں بالکل اکیلی ہو کر رہ گئی

تھی۔ شادی کے بعد مجھ پر انکشاف ہو اکہ فیصل کے ساتھ بہت سارے مسائل تھے

وہ خود کو باتھ روم میں بند کرلیتے تھے چھوٹی چھوٹی باتوں پر گھر کی چیزیں

توڑ دیتے تھے اور جب انکا غصہ بہت زیادہ ہوجاتا تھا تو خود کو ہی ٹارچر کرنے

لگ جاتے تھے۔ یہاں تک کہ وہ یہ بھی کہتے تھے کہ ہم پر کالا جادو کیا جارہا ہے

اور یہ کالا جادو ان ہی کی پہلی بیوی کروا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ فیصل نے

مجھے میرا بیٹا اغوا کروانے کی دھمکی بھی دی اور کہا کہ میرا بیٹا اٹھا لیا جائے

گا اور وزیرستان میں پھنکوا دیا جائے گا۔

= قارئین =کاوش پسند آئی ہو گی،فالو کریں اپ ڈیٹ رہیں
——————————————————————————-

لبنیٰ نے فیصل کی پہلی بیوی کے آڈیو پیغام بھی شیئر کیے جس میں وہ کہہ رہی

ہیں اس شخص کی فطرت میں عورت کو اذیت دینا شامل ہے۔لبنی نے یہ انکشاف

بھی کیا ہے کہ فیصل کو دبئی میں بطور ایئر فورس پائلٹ ان کی جاب سے نکال

دیا گیا تھا اور اس کا الزام بھی انہوں نے مجھ پر ہی لگایا تھا۔ حالات اتنے خراب

ہوگئے تھے شادی کے آٹھ ماہ بعد ہی ہم دونوں میں علیحدگی ہو گئی اور دلچسپ

بات یہ تھی کہ ہماری طلاق کے اگلے ماہ ہی انہوں نے نادیہ خان کیساتھ منگنی کر

لی۔ لبنی نے کہا کہ جس طرح فیصل خواتین کے ہیرو اور آئیکن بن رہے ہیں وہ

دراصل ہیرو نہیں ہیں بلکہ انہوں نے کئی غلطیاں کی ہیں، ہم دو عورتوں کی

زندگیاں برباد کی ہیں، جھوٹ بولا ہے اور فراڈ کیا ہے۔ میں دعا کرتی ہوں کہ اب

یہ سب کچھ نادیہ خان کیساتھ نہ کریں۔ واضح رہے نادیہ خان نے گزشتہ ماہ جنوری

میں ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ کیساتھ شادی کی تھی۔ نادیہ خان کی یہ دوسری

شادی ہے۔

فیصل راؤ فراڈ
فیصل راؤ فراڈ

Leave a Reply