فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کاوی سی کون؟امیدواروں میں رسہ کشی عروج پر پہنچ گئی

Spread the love

زرعی یونیورسٹی کی وائس چانسلر شپ کے لئے امیدواروں کی رسہ کشی عروج پر پہنچ گئی گذشتہ جمعرات کو ہائی کورٹ کے جسٹس شمس مرزا نے فیصلہ دیا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور ایرڈ ایگری یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل مکمل کیا جائے جس کے مطابق بالترتیب زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کیلئے سابق وائس چانسلر ڈاکٹراقرار احمد خاں‘ڈاکٹر ممتاز چیمہ اور پروفیسر محمد اشرف چوہدری2017میں انٹرویو دے چکے ہیں ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد تینوں امیدواروں نے تعیناتی کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں یاد رہے کہ سرچ کمیٹی کے منتخب کردہ تینوںامیدواران میں سے اقرار احمد خاں اور اشرف چوہدری کی عمر 65برس سے زائد جبکہ ممتاز چیمہ غیر ملکی شہری ہیں جس وجہ سے یہ پوسٹ نئے سرے سے بھی مشتہر ہونے کے قوی امکانات ہیں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق غیر ملکی شہریت کا حامل شخص وائس چانسلر تعینات نہیں ہو سکتا اس طرح ڈاکٹر ممتاز چیمہ بھی اس دوڑ سے باہر ہو جائیں گے اطلاعات کے مطابق اس وقت امیدواروں کی فائل سیکرٹری ایگری کلچر کے پاس پہنچ چکی ہے جبکہ سیکرٹری‘ منسٹر ایگری کلچر اور چیف سیکرٹری سے ہوتی ہوئی وزیر اعلی پنجاب تک پہنچے گی پھرگورنر کے بھی دستخط ہوں گے حکومت وقت کی پالیسی کے مطابق اگریہ پوسٹ دوبارہ مشتہر ہوئی تو وائس چانسلر شپ کے نئے امیدواروں اور نوجوان چہروں کے سامنے آنے کی امید ہے۔

Leave a Reply