Murder 0

فیصل آباد، گھریلو تنازعہ پرشوہر نے بیوی اور 3بچوں کو قتل کر کے خود سوزی کر لی

Spread the love

نواحی گاؤں چک جانی میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودسوزی کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد کے نواحی گاؤں چک جانی کے رہائشی فیاض نے اپنی بیوی 37 سالہ نازیہ، 15 سالہ بیٹی آمنہ ، 12 سالہ زرقہ اور 5 سالہ بیٹے سمیع اللہ کو ڈنڈوں اور چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد فیاض نے بھی خود کو کمرے میں بند کرکے خود سوزی کرلی۔ پولیس نے فیاض اور بیوی بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اور اہل علاقہ کے بیانات کی روشنی میں واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply