فیصل آباد، گاہک کو بلانے پر جھگڑا، دکاندار نے سیلز مین کی جان لے لی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)کپڑوں کی دکانوں پر گاہک کو آواز دے کر اپنے پاس

بلانے پر ہونیوالے لڑائی جھگڑے نے پو لیس کی موجودگی میں دوسرے دکاندار

کے سیلز مین کی جان لے لی۔باخبر ذرائع کے مطابق ہفتہ کی شب بھوانہ بازار کی

گلی نمبر 6میں فاطمہ سلک سنٹر پر ایک گاہک کے آنے پر سامنے والی دکان

’’انمول سلک سنٹر‘‘ والوں نے گاہک کو آواز دے کر اپنی طرف بلا لیا جس پر

انمول سلک سنٹر کے دکانداروں اور فاطمہ سلک سنٹر کے دکانداروںمیںلڑائی

جھگڑا شروع ہو گیا جس کو موقع پر تھوڑی دیر میں رفع دفع کروا دیا گیا ایک دن

بعد انمول سلک سنٹر والوں نے اپنی دکان کے سامنے چند مزید لڑکوں کو سیلز مین

بنا کر کھڑا کر دیا جو گاہکوں کو آواز دیکر اپنی طرف بلانے لگے جس سے

دونوں دکانوں کے مالکان و ملازمین میں تلخ کلامی ہونے لگی جس پر فاطمہ سلک

سنٹر والوں نے 15پر کال کر کے پولیس کواطلاع دی جس کے نتیجے میں فاطمہ

سلک والوں کا سیلز مین علی موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کی چند ماہ قبل شادی

ہوئی تھی جبکہ دکان مالک ارشد گجر اور اس کے دونوں بیٹے تنویر گجر اور نعیم

گجر زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے دوران پولیس پارٹی موقع سے فرار ہو گئی

بعدازاں تھانہ کوتوالی پولیس کی بھاری نفری نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے

فائرنگ کرنے کے الزام میں ملک افضل‘ ملک عمران ‘ ملک عثمان اور ایک

نامعلوم ملزم کو حراست میں لے لیا ہے انہی باخبر ذرائع کے مطابق جب پولیس

موقع پر پہنچی تو فاطمہ سلک سنٹر کے مالک شبیر کی نشاندہی کے دوران انمول

سلک سنٹر والوں نے فائرنگ شروع کر دی جبکہ پولیس نے دونوں دکانوں کو

سربمہر کر دیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply