فیشن شوٹ پر تنقید، متنازع تصاویر پر تہلکہ اور اظہار محبت کا الگ انداز

فیشن شوٹ پر تنقید، متنازع تصاویر پر تہلکہ اور اظہار محبت کا الگ انداز

Spread the love

کراچی، ممبئی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) فیشن شوٹ پر تنقید

پاکستان کی نامور ماڈل عائشہ عمر اور قومی کرکٹ ہیرو شعیب ملک کے فیشن

شوٹ کی نئی تصاویر پر صارفین نے خوب تنقید کی ہے۔ حال ہی میں دونوں کا

ایک میگزین کے لئے فوٹو شوٹ ہوا، جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ

مچا دیا ہے۔ کرکٹر شعیب ملک کو اس فوٹو پر صارفین کی کڑی تنقید کا سامنا

کرنا ہے جبکہ ماڈل عائشہ عمر کو بھی صارفین نے اپنے نشانے پر رکھا ہوا

ہے، سوشل میڈیا صارفین نے جہاں فوٹو شوٹ کی تعریف کی وہیں کچھ صارفین

نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا ہے۔

=–= شوبز دنیا سے مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

قومی کرکٹر شعیب ملک نے فوٹو شوٹ کو انسٹاگرام پر شئیر کیا جس میں انہوں

نے کہا کہ مجھے ہمیشہ اپنے دوستوں کے ساتھ کام کر کے خوشی محسوس ہوتی

ہے، مجھے عائشہ عمر کے ساتھ کام کر کے مزہ آیا۔ اس سے پہلے بھی دونوں

کو ان کے بولڈ فوٹو شوٹ پر نیٹیزنز کی طرف سے بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا

اور ان کی وائرل تصاویر پر مزاحیہ جوابات و تبصرے موصول ہوئے تھے۔

=-،-= اداکارہ اشنا شاہ کی متنازع تصاویر کا سوشل میڈیا پر تہلکہ

پاکستان کی نوجوان اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ کی نئی متنازع تصاویر نے سوشل

میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنی بولڈ

تصاویر شیئر کی ہیں جبکہ صارفین کے لئے کمنٹس کا سیکشن بلاک کردیا ہے،

یہ تصاویر ساحل پر لی گئیں ہیں۔ ان تصاویر میں اداکارہ نے مغربی لباس پہنا ہوا

ہے جس پر اب تک ہزاروں لائیکس آ چکے ہیں۔ خیال رہے اس سے قبل اداکارہ

اشنا شاہ نے اسی طرز کی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جس پر مداحوں نے بہت

تنقید بھی کی تھی۔ اداکارہ اشنا شاہ کی ان تصاویر میں انہیں بے حد بولڈ انداز کے

ساتھ ماڈرن لباس میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اشنا شاہ نے ان تصاویر کے کیپشن

میں جلیبی کا لفظ استعمال کیا اور ساتھ میں ” استغفر اللہ ” بھی لکھا ہے۔ مداحوں

کی جانب سے اداکارہ اشنا شاہ کی فٹنس کی خوب تعریف کی جار ہی ہے، تاہم

کچھ لوگوں نے اداکارہ کے لباس پر تنقید بھی کی اور اسے ناپسندیدہ قرار دیا ہے۔

خیال رہے اشنا شاہ اپنے بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹس کے باعث اکثر و بیشتر

خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

=-،-= بھارتی اداکارارجن کپور کا ملائکہ اروڑا سے اظہارمحبت

بالی وڈ کے نامور اداکار ارجن کپور نے اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا سے ایک

الگ انداز میں محبت کا اظہا کیا ہے۔ اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک

پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ملائیکہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے

ہوئے ملائکہ اروڑا کے لئے لکھا ہے کہ چاہے کوئی بھی دن ہو میں تمہیں ہمیشہ

ایسے ہی ہنستا مسکراتا ہوا دیکھا چاہتا ہوں۔ ارجن کپور نے مزید کہا کہ میری

دعا ہے کہ یہ سال تمھارے کے لئے سب سے زیادہ خوشیوں والا سال ثابت ہو۔

خیال رہے کہ اداکار ارجن کپور نے یہ پوسٹ ملائکہ اروڑا کی سالگرہ کے موقع

پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے شیئر کی ہے۔ اداکارہ و ماڈل ملائکہ 48 برس کی

ہوگئی ہیں، جس پر بالی وڈ انڈسٹری کی نامور شخصیات نے انہیں مبارک باد بھی

پیش کی ہے۔ واضح رہے ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے درمیان گزشتہ کئی

سالوں سے قریبی تعلقات قائم ہیں اور افواہ ہے کہ دونوں جلد ہی شادی بھی کر

لیں گے۔

فیشن شوٹ پر تنقید ، فیشن شوٹ پر تنقید ، فیشن شوٹ پر تنقید ، فیشن شوٹ پر تنقید

فیشن شوٹ پر تنقید ، فیشن شوٹ پر تنقید ، فیشن شوٹ پر تنقید ، فیشن شوٹ پر تنقید

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply