0

فیس بک میسنجرمیں بھی پیغامات ختم کرنے کا آپشن

Spread the love

فیس بک میسنجر نے بھی بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن متعارف کرا دیا ہے۔اسی لیے اب اگر آپ کسی کو غلطی سے یا غصے میں کوئی غیر اخلاقی پیغام بھیج بھی دیں تو پریشانی کی بات نہیں کیونکہ یہ پیغام صرف دس منٹ کے اندر اندرختم ہوسکتاہے۔

یہاں ایک بات کا خیال رکھنے کی خاص ضرورت ہے او وہ ہے وقت یعنی فیس بک کے میسنجر میں پیغامات ختم کرنے کا آپشن تو آگیا ہے تاہم اس کا استعمال پیغام بھیجنے کے دس منٹ کے اندر اندرکیا جاسکتا ہے اس کے بعد نہیں۔

مثال کے طور پر آپ نے کسی کو کوئی ایسا پیغام بھیج دیا ہے جو آپ ختم کرنا چاہتے ہیں تو اس پیغام پر کلک کریں۔کلک کرنے پر آپ کے سامنے دو آپشنز آئیں گے ایک ہوگا ایک سب کے لیے آپ کا پیغام ختم کردیا جائے جبکہ دوسرا آپشن یہ ہوگا کہ آپ کا پیغام آپ کے لیے ختم کردیا جائے۔ آپ کو اس میں سے ایک آپشن منتخب کرنا ہوگا اور وہ پیغام غائب ہو جائے گا۔

Leave a Reply