Facebook logo

فیس بک جعلی اکاؤنٹس ہولڈرز کی شامت جاری، 1 ارب 30 کروڑ بلاک

Spread the love

نیویارک (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) فیس بک جعلی اکاؤنٹس

دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ نے کہا

ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر فیس بک پر لاکھوں جعلی اکاﺅنٹس بلاک کرنے کا عمل

جاری ہے، 2020ء کی آخری سہ ماہی کے دوران ایک ارب 30 کروڑ جعلی

اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ اعلان کرتے

ہوئے بتایا گیا کہ اکتوبر سے دسمبر 2020ء کے دوران یہ اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کیے گئے

اور اس پلیٹ فارم میں گمراہ کن تفصیلات کی ٹریکنگ کے لیے 35 ہزار سے

زیادہ افراد کام کررہے ہیں۔ اس عرصے کے دوران کمپنی کی جانب سے کووڈ اور

ویکسینز سے متعلق گمراہ کن مواد پر مشتمل 12 کروڑ سے زیادہ پوسٹس ڈیلیٹ

کیں۔

=–= سوشل میڈیا سے متعلق ایسی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

کمپنی کی جانب سے بلاگ پوسٹ فیس بک کے انٹیگریٹی شعبے کے نائب صدر

گائے روسین نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے 100 سے زیادہ غیرمستند رویوں

والے نیٹ ورکس کو گزشتہ 3 سال کے دوران ڈیلیٹ کیا گیا۔ اگر فیس بک کی 80

فیکٹ چیکرز کی ٹیم کسی پوسٹ کو غلط ریٹ کرے تو سوشل نیٹ ورک پر اس

کی لوگوں تک رسائی کو محدود کردیا جاتا ہے جبکہ وارننگ لیبل کا اضافہ بھی

کر دیا جاتا ہے۔ فیس بک اور ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر اکثر تنقید کی

جاتی ہے کہ وہ سازشی خیالات اور جعلی دعوؤں کی روک تھام کے لیے زیادہ

موثر انداز سے کام نہیں کرتے۔

فیس بک جعلی اکاؤنٹس

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply