فیس بک جانتا ہے آپ کہاں ہیں، چاہے لوکیشن بند ہی کیوں نہ ہو

Spread the love

سوشل میڈیا صارفین پرائیویسی کے حوالے سے ہمیشہ ہی محتاط رہتے ہیں اور اب انکشاف ہوا ہے کہ فیس بک اپنے صارفین کی ہر حرکت پر نظر رکھتا ہے چاہے وہ اپنی لوکیشن بند ہی کیوں نہ کردیں۔سائنس اور ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ادارے گزموڈو نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فیس بک صارف اپنے موبائل میں لوکیشن بند کرنے کے باوجود فیس بک کی نظر سے نہیں بچ سکتا، فیس بک آئی پی ایڈریس کی مدد سے صارف کی لوکیشن کے بارے میں معلومات رکھتا ہے۔فیس بک کے لوکیشن جاننے کے اس عمل کے حوالے سے یونیورسٹی آف ساؤتھ درن کیلیفورنیا کی پروفیسر الیگزنڈرا کرولووا نے کئی تجربات بھی کیے جس کے بعد بتایا گیا کہ کس طرح فیس بک اپنے صارفین کی لوکیشن کے بارے میں باخبر رہتا ہے۔

Leave a Reply