Facebook logo

فیس بک پراَپ لوڈ کردہ تصاویر گوگل فوٹوز پر منتقل کرنا ممکن

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیویارک(جتن آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) فیس بک تصاویر

معروف سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کی جانب سے بہت جلد صارفین کو ڈیٹا کے حوالے سے زیادہ کنٹرول دیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں ایک کارآمد ٹول متعارف کرایا جارہا ہے۔ اس ٹول کی بدولت صارفین اپنے ڈیٹا یا میڈیا فائلز کو دیگر سروسز میں منتقل کرسکیں گے۔ اس فیچر کی بدولت صارفین اپنی فیس بک پر موجود تصاویر اور ویڈیوز کسی اور آن لائن سروس جیسے گوگل فوٹوز پر منتقل کرسکیں گے۔ مزید پڑھیں

صارفین کا ڈیٹا ایک سے دوسرے سروس میں بغیر ڈاؤن لوڈ یا اپ لوڈ کیے منتقل ہوسکے گا

درحقیقت کمپنی نے فی الحال گوگل فوٹوز سے ہی آغاز کیا ہے اور یہ گوگل، مائیکرو سافٹ، ٹوئٹر اور فیس بک کے درمیان طے پانے والے ڈیٹا ٹرانسفر پراجیکٹ کا حصہ ہے، جس کا مقصد ان سروسز کے درمیان اطلاعات کی منتقلی کو آسان تر بنانا ہے۔ یہ نیا اوپن سورس پراجیکٹ ڈیٹا ٹرانسفر پراجیکٹ، صارفین کو ان تمام پلیٹ فارمز کے درمیان ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کا آسان اور باسہولت آپشن فراہم کرے گا۔ اگر سب کچھ طے شدہ منصوبے کے مطابق ہوا تو صارفین کا ڈیٹا ایک سے دوسرے سروس میں بغیر ڈاؤن لوڈ یا اپ لوڈ کیے منتقل ہوسکے گا۔

سہولت 2020 کی دوسری سہ ماہی تک دنیا بھر میں پیش کیے جانے کا امکان

فیس بک کی جانب یہ ٹول فی الحال آئرلینڈ میں متعارف کرایا گیا ہے اور 2020 کی دوسری سہ ماہی تک یہ دنیا بھر میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ ٹول فیس بک سیٹنگز میں یور فیس بک انفارمیشن میں موجود ہوگا اور یہ تمام ڈیٹا انکرپٹڈ ہوگا۔ فیس بک کے مطابق آپ کو ڈیٹا منتقل کرنے سے پہلے اپنے پاس ورڈ کا اندراج کرنا ہوگا۔ یاد رہے گزشتہ سال انسٹاگرام نے بھی اس طرح کا ٹول متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

فیس بک تصاویر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply